بھارت کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز حوالگی کے لیے ایک سفارتی خط موصول ہونے کی تصدیق کی، لیکن یہ بھی کہا کہ اس وقت اس معاملے پر کہنے کے لیے ان کے پاس کچھ نہیں ہے۔
وائس آف امریکہ کی بنگلہ سروس کے زیر اہتمام ایک بنگلہ دیشی ریسرچ فرم کے ذریعے اکتوبر کے آخر میں کرائے گئے سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ 65.9 فی صد جواب دہندگان حکومت کے اصلاحاتی پروگرام کے حمامی ہیں اور 61 فی صد سے زیادہ افراد 12 ماہ کے اندر نئے انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں۔
بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ حکومت کے دوران صحافت پر قدغنوں کی شکایات عام تھیں۔ لیکن کیا عبوری حکومت آنے کے بعد اب ملک میں صحافیوں کو بلا خوف و خطر کام کرنے کی اجازت ہے؟ بتا رہی ہیں ڈھاکہ سے وائس آف امریکہ کی سارہ زمان اس رپورٹ میں۔
بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کے بعد طلبہ ایک بڑی سیاسی قوت کے طور پر ابھرے ہیں۔ وائس آف امریکہ کی سارہ زمان ڈھاکہ سے رپورٹ کر رہی ہیں کہ بہت سے طلبہ اب بھی متحرک ہیں لیکن طلبہ تحریک کا مستقبل تاحال واضح نہیں ہے۔
بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کے 15 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد عبوری حکومت اب ملک میں اصلاحات کے عمل میں مصروف ہے۔ مگر احتجاجی تحریک کے دوران شیخ حسینہ کی حکومت نے مظاہرین پر جو کریک ڈاؤن کیا تھا، اس نے لوگوں کے ذہنوں پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ ڈھاکہ سے سارہ زمان کی رپورٹ۔
شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلہ دیش میں ایک خودمختار کمیشن قائم کیا گیا ہے جس کا کام شیخ حسینہ کے دورِ اقتدار میں جبری گمشدگیوں کی تحقیقات کرنا ہے۔ پانچ رکنی یہ کمیشن بہت سے لوگوں کے لیے امید کی کرن تو ہے لیکن تحقیقات کی سست رفتاری کئی لوگوں کے لیے پریشانی کا سبب بھی ہے۔
انڈسٹری کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ سیاسی بے چینی اور تباہ کن سیلاب کی وجہ سے پہلے سے ہی پروڈکشن بیک لاگ تھا جو احتجاج کی وجہ سے مزید خراب ہو گیا ہے۔
سیاسی تجزیہ ڈاکٹر رسول بخش رئیس کہتے ہیں کہ پاکستان میں بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی خواہش موجود ہے۔ لیکن بنگلہ دیش میں کچھ حلقے 50 سال قبل ہونے والے واقعات کو بھولنے پر تیار نہیں ہیں۔
سجیب واجد کا کہنا تھا کہ "ہم ایسے ڈرامے پہلے بھی دیکھتے رہے ہیں، جب ایک غیر آئینی اور غیر منتخب حکومت نے اصلاحات کا وعدہ کیا، لیکن معاملات مزید خراب ہو جاتے ہیں۔"
امت شاہ نے گزشتہ جمعے کو جھارکھنڈ کے شِب گنج میں منعقدہ ایک ریلی میں تقریر کرتے ہوئے مبینہ دراندازی کا ذکر کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر بنگلہ دیشی دراندازوں کو نہیں روکا گیا تو وہ 30-25 سال میں اکثریت میں آ جائیں گے۔
چٹاگانگ ہل ٹریکٹس بھارت اور میانمار کی سرحدوں سے متصل پہاڑی علاقہ ہے جس کے تین اضلاع رنگامتی، بندربان اور خاغراچاری میں طلبہ کی قیادت میں نسلی گروہ نے سڑکوں اور آبی گزرگاہوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ مذکورہ اضلاع میں بنگلہ دیش کے قدیم قبائل آباد ہیں۔
امریکہ کے محکمۂ خارجہ میں جنوبی و وسطی ایشیا کے لیے اسسٹنٹ سیکریٹری ڈونلڈ لو بھی بھارت کے دورے کے بعد محمد یونس سے ملاقات کرنے والے امریکی وفد میں شامل ہوئے۔
مزید لوڈ کریں