رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین، سیدال ناصر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب

12:03 9.4.2024

یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے ہیں۔

منگل کو سینیٹ کا اجلاس پریزائیڈنگ افسر اسحاق ڈار کی صدارت میں منعقد ہوا جس کے دوران نو منتخب اور ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے سینیٹرز نے حلف اٹھایا۔

سینیٹرز کی آئینی مدت چھ سال ہوتی ہے۔

نو منتخب ارکان کی حلف برداری کے بعد چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب عمل میں آنا تھا۔ تاہم چیئرمین سینیٹ کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی اور مسلم لیگ ن کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار سیدال خان ناصر کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

اس طرح دونوں امیدوار بلامقابلہ چیئڑمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

پی ٹی آئی کا مؤقف ہےکہ سینیٹ میں وفاق کی تمام اکائیوں کی نمائندگی کے بغیر چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب غیرآئینی اور ناقابلِ قبول ہے۔

XS
SM
MD
LG