صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد
الیکشن کمیشن نے محمود خان اچکزئی کی صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھ کر صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
الیکشن کمیشن نے محمود اچکزِئی کی درخواست پر آج تحریری فیصلہ جاری کر تے ہوئے درخواست مسترد کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں اور آئین انتخاب کے التوا کی اجازت نہیں دیتا۔
صدارتی انتخاب کے لیے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی اور حمایت یافتہ جماعتوں کی جانب سے آصف علی زرداری صدارتی امیدوار ہیں جب کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود خان اچکزئی صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل ہیں۔
پاکستان میں صدر کا انتخاب کیسے ہوتا ہے؟
پاکستان کے صدارتی انتخاب میں آج یہ فیصلہ ہوجائے گا کہ آصف علی زرداری دوسری بار صدر بنیں گے یا محمود خان اچکزئی یہ منصب سنبھالیں گے۔ لیکن صدر کا الیکشن ہوتا کیسے ہے؟ بتا رہی ہیں ارحم خان۔