رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحریکِ انصاف کا مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج، متعدد رہنما زیرِ حراست

تحریکِ انصاف نے حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا ہے۔ لاہور میں احتجاج کے دوران پولیس نے متعدد رہنماؤں کو حراست میں لیا ہے۔

19:28 10.3.2024

تحریک انصاف کا احتجاج، پولیس کی کارروائی

17:45 10.3.2024

لاہور میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف تحریکِ انصاف کا احتجاج، متعدد رہنما گرفتار

پنجاب کے مرکزی شہر لاہور میں تحریکِ انصاف کی جانب سے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کے دوران متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ، میاں محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود اور داماد اکرم عثمان، رکن پنجاب اسمبلی ہارون اکبر کو حراست میں لیے جانے کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ تحریکِ انصاف نے اتوار کو الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

تحریک اںصاف کے کارکنان نے پشاور، کراچی، سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں میں بھی احتجاج کیا ہے۔

17:37 10.3.2024

ہماری مخصوص نشستیں کسی اور کو دینا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے: علی امین گنڈا پور

خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا حالیہ انتخابات کے حوالے سے کہنا ہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج تیار کر کے عوام کا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔

انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے خلاف پشاور میں احتجاج میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سائفر کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنائیں۔ وفاقی کابینہ سے ڈی کلاسیفائیڈ ہونے کے بعد سائفر خفیہ دستاویز نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف سازش کی گئی، ایک دن تمام سازشی بے نقاب ہوں گے۔

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حوالے سے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ان کی مخصوص نشستیں کسی اور کو دینا غیر آئینی و غیر قانونی ہے۔ ان کی نشستیں کسی اور جماعت کو دینے کی گنجائش کسی قانون میں موجود نہیں ہے۔ چیف الیکشن کمشنر بار بار آئین توڑ رہے ہیں مگر کسی کو پرواہ نہیں ہے۔

ان کے بقول آئین توڑنے کے مرتکب افراد کو آرٹیکل 6 کے مطابق سزا دی جائے گی۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم متحد ہو کر کام کریں گے اور خیبر پختونخوا کو مثالی صوبہ بنائیں گے۔

16:21 10.3.2024

آصف زرداری نے صدارت کا حلف اٹھا لیا

آصف علی زرداری نے پاکستان کے 14 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔

ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریب میں پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں سابق صدر عارف علوی، وزیرِ اعظم نواز شریف اور دیگر اعلیٰ شخصیات موجود تھیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG