رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحریکِ انصاف کا مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج، متعدد رہنما زیرِ حراست

تحریکِ انصاف نے حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا ہے۔ لاہور میں احتجاج کے دوران پولیس نے متعدد رہنماؤں کو حراست میں لیا ہے۔

15:50 10.3.2024

پاکستان میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعات اور سیاسی سرگرمیوں سے متعلق پڑھنے کے لیے کلک کریں۔

16:09 10.3.2024

پی ٹی آئی کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج

تحریکِ انصاف نے آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اتوار کو احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں پنجاب میں احتجاج کے لیے مقامات کا اعلان کر دیا گیا جب کہ دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنان زیرو پوائنٹ پر جمع ہو رہے ہیں۔

احتجاجی ریلیاں زیرو پوائنٹ سے پریس کلب پہنچیں گی۔

16:12 10.3.2024

گیلپ سروے: تعلیم یافتہ نوجوانوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا

گیلپ پاکستان کے ایگزٹ پول سروے میں کہا گیا ہے کہ آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات میں تعلیم یافتہ نوجوانوں نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیا جب کہ ناخواندہ اور مڈل پاس ووٹرز میں پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کو زیادہ حمایت ملی۔

سروے کے مطابق 41 فی صد ووٹرز میں 18 سے 24 سال کے ہائی اسکول یا اس سے زیادہ تعلیم یافتہ نوجوان شامل ہیں جب کہ مسلم لیگ (نواز) کو اس طبقے کے 21 فی صد نے ووٹ دیا۔

آٹھ فروی کو کیے گئے سروے کے مطابق بیچلرز اور ماسٹرز ڈگری رکھنے والوں میں سے 35 فی صد افراد نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا جب کہ مسلم لیگ (ن) کو 15 فی صد اور پیپلز پارٹی کو 10 فی صد نے ووٹ دیے۔

16:16 10.3.2024

نو منتخب صدر  آصف زرداری کو صدارتی پروٹوکول اور سیکیورٹی فراہم کر دی گئی

نو منتخب صدر آصف علی زرداری کو صدارتی پروٹوکول اور سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔

آصف علی زرداری گزشتہ روز صدر مملکت منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے 411 الیکٹورل ووٹ لیے تھے جب کہ ان کے مد مقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزائی کو 181 الیکٹورل ووٹ ملے تھے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG