رسائی کے لنکس

'سیاسی کھلاڑیوں میں سخت سودے بازی ہو گی۔ ہر کوئی زیادہ حصہ لینا چاہے گا'

استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین نے 'ایکس' پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ عوام کی مرضی کا احترام کرتے ہیں۔ اس لیے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر رہا ہوں۔

14:54 12.2.2024

کامیاب امیدوار کو مبارک باد  دینےکے لیے  جانے والوں کی گاڑی پر فائرنگ، تین افراد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں الیکشن میں کامیاب امیدوار کو مبارک باد دینے کے لیے جانے والوں کی گاڑی پر فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

گاڑی میں سوار افراد خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست پر پیپلز پارٹی کے کامیاب ہونے والے امیدوار احمد کنڈی کو مبارک باد دینے کے لیے جا رہے تھے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ نامعلوم افراد نے بڈھ کے علاقے میں گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

فوری طور پر حملے کی ذمہ داری کسی گروہ یا تنظیم نے قبول نہیں کی۔

15:05 12.2.2024

مریم نواز اور خواجہ آصف سمیت 20 امیدواروں کی کامیابی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز، خواجہ آصف اور عطا تارڑ سمیت انتخابات میں کامیاب ہونے والے 20 امیدواروں کی جیت کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی نے کامیاب امیداروں کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی اور فریقین وکلا کے دلائل سننے۔

قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے لیگی کارکنان کے خلاف درخواست دینے والوں میں سے بیشتر تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ہیں۔

15:38 12.2.2024

پانچ کامیاب ارکان کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انتخابات میں آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والے پانچ ارکان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 189 سے سردار شمشیر مزاری، پی پی 195 سے عمران اکرم، پی پی 240 سے سہیل خان، پی پی 297 سے خضر حسین مزاری اور پی پی 249 سے صاحبزادہ محمد گزین عباسی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق تمام ارکان پارٹی کے قائد نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے (ن) میں شمولیت ہوئے ہیں۔

17:06 12.2.2024

جہانگیر ترین نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے چیئرمین جہانگیر ترین نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پیر کو 'ایکس' پر جاری کیے گئے بیان میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وہ انتخابات میں کامیاب ہونے والوں کو مبارک باد دیتے ہیں اور عوام کی مرضی کا احترام کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی حیثیت میں ملک کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور اُمید کرتے ہیں کہ آئندہ آنے والے برس پاکستان کے لیے اچھے ثابت ہوں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG