رسائی کے لنکس

آئینی ترامیم: قومی اسمبلی کا سات گھنٹے تاخیر سے شروع ہونے والا اجلاس چند منٹ میں ملتوی

قومی اسمبلی کا اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہونے والا اجلاس چند منٹ کی کارروائی کے بعد ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اسپیکر نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک منظور کی۔

20:33 15.9.2024

مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان ملاقات ختم

پاکستان تحریکِ انصاف کا وفد مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد روانہ ہوگیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ملاقات کے بعد اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں۔

جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بات چیت میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

20:43 15.9.2024

آئینی ترامیم پر ایوان صدارت میں مشاورتی اجلاس

آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ اور دیگر حکام کا وفد ایوانِ صدر پہنچا۔

مقامی میڈیا کے مطابق قانونی ٹیم صدر آصف علی زرداری کو آئینی ترامیم پر بریفنگ دینے کے لیے پہنچی ہے۔

صدر سے ہونے والی میٹنگ میں دیگر حکام بھی شامل تھے۔

20:54 15.9.2024

حکومت سے کہا ہے کہ بل پیش کرنے میں جلدی نہ کرے: عبد الغفور حیدری

جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ حکومت کو واضح پر کیاہے کہ آپ بہت جلدی میں ہیں۔ ہمیں جب تک ترمیم کا مسودہ نہیں ملتا اور ہم اس پر اطمینان نہیں کرلیتے اس پر کیسے رائے دے سکتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوست آئے تو انہیں آگاہ کیا کہ حکومت سے کہا کہ اس پر جلدی نہ کریں۔

ان کے بقول اجلاس میں شریک ہوں گے اور وہاں اپنا موقف بیان کریں گے کہ اتنی جلدی کی کیا ضرورت ہے۔

21:06 15.9.2024

پی ٹی آئی کسی شق نہیں پورے پیکج کو مسترد کرتی ہے: حامد خان

تحریکِ انصاف کے سینیٹر حامد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی ایک شق نہیں بلکہ پورے آئینی پیکج کو مسترد کرتی ہے۔

نجی نشریاتی ادارے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں حامد خان نے کہا کہ یہ ترامیم بدنیتی کی بنیاد پر کی جارہی ہیں جس کا مقصد عدلیہ کو قابو کرنا ہے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ سینیارٹی کی بنیاد پر چیف جسٹس کی تعیناتی کا اصول درست ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG