رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

الزام لگانا آپ کا حق ہے، ثبوت بھی پیش کر دیں: چیف جسٹس کا کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر ردِ عمل

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں۔ کل مجھ پر چوری کا الزام لگا دیں، قتل کا الزام لگا دیں۔ آپ کچھ بھی الزام لگا سکتے ہیں۔ الزام لگانا آپ کا حق ہے تو ساتھ میں ثبوت بھی پیش کر دیں۔ اچھا اور برے کا تعین بعد میں ہو گا۔

17:47 17.2.2024

پرویز خٹک پارٹی چیئرمین شپ سے مستعفی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

پرویز خٹک نے اپنا استعفیٰ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو سیکریٹری جنرل کے ذریعے ارسال کیا۔

استعفے کے متن کے مطابق پرویز خٹک نےکہا ہے کہ وہ خرابیٔ صحت کی وجہ سے پارٹی امور نہیں چلا سکتے۔

17:17 17.2.2024

الزام لگانا آپ کا حق ہے تو ساتھ میں ثبوت بھی پیش کر دیں: چیف جسٹس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ الزام لگانا آپ کا حق ہے تو ساتھ میں ثبوت بھی پیش کر دیں۔ اچھے اور برے کا تعین بعد میں ہو گا۔

کمشنر راولپنڈی کے الزامات کے بعد سپریم کورٹ آمد کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کچھ بھی الزام لگا سکتے ہیں۔ کل مجھ پر چوری کا الزام لگا دیں، قتل کا الزام لگا دیں۔ آپ کچھ بھی الزام لگا سکتے ہیں۔ الزام لگانا آپ کا حق ہے تو ساتھ میں ثبوت بھی پیش کر دیں۔ اچھا اور برے کا تعین بعد میں ہو گا۔

17:04 17.2.2024

کمشنر راولپنڈی کے الزامات، چیف جسٹس کے چیمبر میں مشاورتی اجلاس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

‏کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کے بعد سپریم کورٹ بھی متحرک ہو گئی ہے اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیمبر میں اہم مشاورتی اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

اسلام آباد سے وائس آف امریکہ کے نمائندے عاصم علی رانا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کمشنر راولپنڈی کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کرانے کےدعوے کا جائزہ لے رہے ہیں اور ان کے الزامات کے معاملے پر از خود نوٹس لینے یا نہ لینے کا فیصلہ کریں گے۔

15:36 17.2.2024

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا گرفتار

لاہور پولیس نے تحریکِ انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا کو حراست میں لے لیا ہے۔

سلمان اکرم راجا جیل روڈ لاہور پر پی ٹی آئی دفتر کے باہر احتجاج کی قیادت کر رہے تھے۔ تحریک انصاف نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آج ملک گیر احتجاج کی کال دی ہوئی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG