رسائی کے لنکس

مجوزہ آئینی ترمیم کا مقصد صرف حکومت کو تحفظ دینا تھا: مولانا فضل الرحمان

ملتان میں پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ عدلیہ اور فوج کا احترام ہو، لیکن اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔

11:31 20.9.2024

لاہور ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی جلسے کی درخواست پر ڈی سی کو آج ہی فیصلہ کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو تحریکِ انصاف کے مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کی درخواست پر آج ہی فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے پی ٹی آئی کے لاہور جلسے سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے جلسے کی اجازت جب کہ ایڈووکیٹ ندیم سرور نے تحریک انصاف کا جلسہ روکنے کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار عالیہ حمزہ نے جلسے کی اجازت کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا جب کہ قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور اپوزیشن پنجاب اسمبلی نے جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دی ہے۔

سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حساس اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں جلسے کی اجازت نہیں دی۔ پی ٹی آئی کے حالیہ جلسوں کی تقریریں ریکارڈ کا حصہ ہیں جن میں عدلیہ اور ریاست کے خلاف باتیں کی گئیں۔

جسٹس طارق ندیم نے کہا کہ یہ ریکارڈ پر ہے کہ درخواست گزار عالیہ حمزہ نے جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر کو کوئی درخواست نہیں دی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالتی حکم پر ابھی ہاتھ سے لکھی درخواست ڈپٹی کمشنر کو دی ہے۔

عدالت نے ڈی سی لاہور کو جمعے کی شام پانچ بجے تک جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست پر فیصلہ کرتے ہوئے معاملے کو نمٹا دیا۔

XS
SM
MD
LG