رسائی کے لنکس

مراد علی شاہ وزیرِ اعلٰی سندھ، اویس شاہ اسپیکر اور انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر نامزد

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر اسمبلی کے اویس شاہ جب کہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے انتھونی نوید امیدوار ہوں گے۔

12:35 23.2.2024

شاہراہ قراقرم چھوٹی گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے کھول دی گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گلگت بلتستان حکومت نے بارشوں، برف باری اور خراب موسم کے باعث متاثرہ شاہراہ قراقرم جمعے کی صبح سے چھوٹی گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے کھول دی ہے۔

شاہراہ قراقرم پہاڑی تودے گرنے کی وجہ سے بدھ سے آمد و رفت کے لیے بند کی گئی تھی۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہےکہ شاہراہ قراقرم کے مختلف مقامات پر پہاڑی تودوں کو دیامیر چلاس کی انتظامیہ نے ہٹا دیا ہےاور اب اس شاہراہ پر ایک طرف سے چھوٹی گاڑیوں کی آمد و رفت شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شاہراہ قراقرم کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بحال کرنے میں اب بھی وقت لگے گا۔

ترجمان کے مطابق جمعرات کے روز سے بارشوں کا سلسلہ تھم چکا ہے اور آج جمعے کو بھی مطلع مکمل طور پر صاف ہے جس کے بعد علاقے میں معمول کی تجارتی و سماجی سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں۔

11:22 23.2.2024

پی ٹی آئی رہنما گاڑی میں چھپ کر پنجاب اسمبلی پہنچنے میں کامیاب

نو مئی کے کیس میں مفرور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیخ امتیاز احمد گاڑی میں چھپ کر پنجاب اسمبلی پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ پی ٹی آئی رہنما امتیاز احمد صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 155 سے منتخب ہوئے ہیں۔

11:20 23.2.2024

پنجاب پھر سے اپنی منزل کی جانب گامزن ہوگا، مسلم لیگ ن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ پنجاب کی پہلی نامزد خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز بطور ایم پی اے آج حلف اٹھائیں گی اور پنجاب پھر سے اپنی منزل کی جانب گامزن ہوگا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق پنجاب میں محرومیوں ، مایوسیوں کے سیاہ دور کے بعد الحمدللہ خوش حالی کی ایک نئی صبح کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

11:15 23.2.2024

پنجاب اسمبلی کا اجلاس، نومنتخب ارکان کی آمد

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG