واشنگٹن —
پوپ فرینسز نے دنیا کے ایک ارب 20کروڑ کیتھولک عقیدے کے ماننے والوں پر زور دیا ہے کہ کرسمس کی خوشیاں منائیں، کیونکہ ’یسوح مسیح اُس روشنی کی مانند ہیں جو اندھیروں کو روشنی میں بدل دیتی ہے‘ اور امن کی نوید دیتی ہے۔
پاپائے روم نے یہ پیغام کرسمس کے موقعے پر پوپ کی حیثیت سے اپنے پہلے واعظ میں کیا، جِس کا انعقاد منگل کے روز ویٹیکن میں ’سینٹ پیٹرز بسیلیکا‘ کے اجتماع کے موقع پر کیا گیا۔
اُن کے واعظ کا محور انسانوں کے تاریخی اور ذاتی سفر پر مرتکز تھا، جِس دھرتی کی طرف لوٹنے کا وعدہ کیا گیا ہے اور جِس کا تعلق گناہوں سے معافی ملنے کی بشارت سے ہے، اور پوپ کے الفاظ میں، یہ لوگوں کا وہ جذبہ ہے جو عظیم روشنی کا نظارہ کرنے کے لیے چلنے پر کمر بستہ ہوتے ہیں۔
پوپ فرینسز نے، جو اپنی انکساری اور غریبوں کی خدمت کے لیے مشہور ہیں، کہا کہ ہر انسان کی زندگی میں، ’دونوں، روشن اور تاریک لمحات آتے ہیں، یعنی روشنی اور سائے‘ آتے ہیں۔
اُنھوں نے عقیدے میں یقین رکھنے والوں پر زور دیا کہ وہ ’کھلے دل کے ساتھ زندگی کا سفر طے کریں، اپنی اَنا کو ماریں، چالاکی اور خودمطلبی طور طریقوں سے دور رہیں۔‘
اُن کے بقول، خدا نے یسوح مسیح کی معرفت اچھائی، رحم اور محبت کو عیاں کیا، جو پیغام دنیا کی رہبری کرتا ہے۔
پاپائے روم نے قول کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ ’مسیح روشنی ہیں جو اندھیروں کو دور کرتی ہے۔ وہ ہمارے لیے امن و سلامتی ہیں۔‘