رومن کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنے پہلے باضابطہ خطاب میں عقیدت مندوں سے کہا ہے کہ وہ بچوں اور بزرگوں کے ساتھ ساتھ چرچ اور دیگر مخلوق کے حقوق کی حفاظت کریں گے۔
منگل کو سینٹ پیٹرز اسکوائر میں انھوں نے اٹالین زبان میں خطاب کیا اور اس موقع پر 130 ملکوں کے رہنماؤں اور نمائندوں سمیت ڈیڑھ لاکھ افراد یہاں موجود تھے۔
یہاں موجود اعلیٰ شخصیات میں قدامت پسند عیسائیوں کے رہنما بارتھولومیو بھی شامل تھے۔ استبنول میں قائم اس عیسائی فرقے کے وہ پہلے سربراہ ہیں جنہوں نے پوپ کی اس افتتاحی تقریر میں شرکت کی اور تقریباً ایک ہزار سال قبل عیسائیت کے دو حصوں میں منقسم ہونے کے بعد یہ پہلا موقع تھا۔
اس سے قبل منگل ہی کو پوپ فرانسس ایک مخصوص (بغیر چھت کے) گاڑی میں سینٹ پیٹرز اسکوائر میں موجود عقیدت مندوں کے درمیان سے گزرے اور انھیں دعائیں دیں۔
پوپ فرانسس کو پوپ اول سینٹ پیٹر کی نمائندہ شال اور انگوٹھی بھی پیش کی گئی۔
نئے پوپ کا تعلق ارجنٹائن سے ہے اور اس کے صدر بھی منگل کو اُن سے ملاقات کے لیے یہاں موجود تھے۔ امریکی نائب صدر جو بائیڈن ایک کیتھولک ہیں اور وہ بھی نئے پوپ سے ملاقات کرنے والی اعلیٰ شخصیات میں شامل تھے۔