واشنگٹن —
’پام سنڈے‘ کے موقع پر اتوار کے روز پوپ فرینسز نے ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں زائرین کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا، جِس کے بعد باضابطہ طور پر ’متبرک ہفتے‘ کا آغاز ہوا، جو تقریبات ’ایسٹر‘ تک جاری رہیں گی۔
پوپ نے وعظ کے روایتی کلمات سے ہٹ کر فی البدیہہ خطاب کیا۔
بعد میں، پوپ نے اپنے موبائیل سے اجتماع میں موجود نوجوانوں کے ساتھ تصاویر کھچوائیں۔
پوپ نے، بشمول اپنے، لوگوں سے کہا کہ وہ اپنے دلوں میں جھانک کر دیکھیں کہ وہ کس طرح کی زندگی گزار رہے ہیں۔
روم سے تعلق رکھنے والے لوگ، سیاح اور زائرین کا اجتماع نے، جس کی تعداد تقریباً ایک لاکھ تھی، زیتون کے درخت کی شاخیں، پام درخت کی ٹہنیاں اور پام کے نقش جو ’صلیب‘ سے مشابہ تھے، جنھیں تقریب کے آغاز میں، پوپ نے دعاؤں سے نوازا۔
’پام سنڈے‘ یسوح مسیح کی یروشلم میں فاتحانہ آمد کا اظہار ہے، جب اُن کے قدموں پر’پام‘ کی ٹہنیاں نشاور کی گئی تھیں۔ بعدازاں، اُنھیں گرفتار کرکے صلیب پر چڑھایا گیا تھا۔