واشنگٹن —
میکسیکو میں جمعے کو آنے والے زلزلے کے شدید جھٹکوں سے متاثرہ علاقوں میں رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی تاحال اطلاع نہیں ملی ہے۔
امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کی شدت سیکٹر اسکیل پر 2ء7 ریکارڈ کی گئی اور اور اس کا مرکز میکسیکو کی جنوب مغربی ریاست گوریرو میں 24 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
زلزلہ ایک منٹ تک جاری رہا اور اس کے جھٹکے دارالحکومت نیو میکسیکو سمیت ملک کے مشرقی اور وسطی علاقوں تک محسوس کیے گئے۔
حکام کے مطابق زلزلے کے مرکز ریاست گریرو میں کم از کم 127 گھروں کو نقصان پہنچا ہے جب کہ کئی نزدیکی علاقوں کی عمارتوں میں دراڑیں پڑنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
زلزلے کے باعث دارالحکومت کے کئی علاقوں کو بجلی کی ترسیل منقطع ہوگئی ہے۔ملک کے شمال مغربی علاقوں میں بعض مقامات پر مٹی کے تودے گرنے اور ایک پل کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
خیال رہے کہ 1985 میں میکسیکو شہر کو 1ء8 شدت کے زلزلے نے بری طرح تباہ کردیا تھا۔ زلزلے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
میکسیکو میں مارچ 2012ء میں بھی 4ء7 شدت کا ایک زلزلہ آیا تھا لیکن اس سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا تھا۔