واشنگٹن —
پاکستان پیپلز پارٹی کے سکریٹری جنرل، جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ پارٹی ’صاف گوئی کے ساتھ عوام الناس کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کرے گی‘، اور ملک کے حالات عوام کو بتائے جائیں گے۔ اُن کے الفاظ میں، ’پھر جو اُن کا فیصلہ ہوگا وہ ہمیں قبول ہوگا‘۔
اتوار کو ’وائس آف امریکہ‘ سے انٹرویو میں اُنھوں نے کہا کہ ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرائے جائیںٕ گے۔
ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ سیاست کی خوبصورتی یہ ہے کہ مختلف سیاسی پارٹیاں اور گروپ ’اشوز‘ پر مل جل کر ملکی مفاد میں فیصلے کریں۔
اُنھوں نے کہا کہ دہشت گردی کی لہر، معیشت پر پڑنے والے بین الاقوامی اثرات اور افراط زر شدید نوعیت کے مسائل ہیں۔
ایک سوال پر اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پاکستان کو اکٹھا رکھنے، صوبوں کو خودمختاری دینے اور پاکستان کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے بڑا کردار ادا کیا ہے۔
تفصیلی انٹرویو سننے کے لیے آڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے: