رسائی کے لنکس

امریکہ کا کیوبا پر عائد پابندیاں اٹھانے کا اعلان


فائل
فائل

صدر اوباما نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اب بھی جمہوریت اور انسانی حقوق کے شعبوں میں ''اصل نااتفاقیاں'' موجود ہیں، لیکن، اختلافات نمٹانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ بات چیت کے ذریعے اِنھیں دور کیا جائے

امریکی صدر براک اوباما کی انتظامیہ نے جمعے کے روز کیوبا پر پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا، جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان مزید معاشی مواقع پیدا کرنا ہے۔

امریکی انتظامیہ نے ضوابط کے پیکیج میں تبدیلیوں کی منظوری دی جس کا مقصد امریکہ اور کیوبا کے مابین سائنسی، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام، تجارت اور کاروباری مواقع پیدا کرنا ہے۔

صدر اوباما نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اب بھی جمہوریت اور انسانی حقوق کے شعبوں میں ''اصل نااتفاقیاں'' موجود ہیں، لیکن، اختلافات نمٹانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ بات چیت کے ذریعے اِنھیں دور کیا جائے۔

انتظامیہ کے اس منصوبے کا مقصد دونوں ملکوں کے مابین مشترکہ طبی تحقیق کے کام کو فروغ دینا، امریکہ میں کیوبا کی ادویات کی فروخت اور امریکیوں کی جانب سے کیوبا میں بینکاری کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

انسانی ہمدری کی بنیاد پر منصوبوں کو فروغ دینا جن میں سائنسی تحقیق کے لیے اسکالرشپس دینا اور کیوبا کے زیریں ڈھانچے میں بہتری لانے کی کوشش کرنا بھی شامل ہے۔

امریکہ کے وزیر خزانہ، جیکب لیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ''اِن قدامات کے ذریعے تعمیری تبدیلی کو تیز کرنے اور کیوبا کے شہریوں اور امریکیوں کے لیے وسیع معاشی مواقع کی تلاش کے کام کو تیز کرنا شامل ہے''۔

یہ تبدیلیاں 17 اکتوبر سے نافذ العمل ہوں گی، جو صدر اوباما کی جانب سے کیوبا کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کے منصوبے کے ضمن میں ایک اور قدم کا درجہ رکھتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG