رسائی کے لنکس

برطانوی شہزادے ہیری کی خود نوشت "سپئیر"دس جنوری کو شائع ہو رہی ہے


شہزادی ڈائنا، 1988 میں اسپین میں تعطیلات کے دوران اپنے چھوٹےبیٹے ہیری کو گود میں اٹھائےہوئے۔فائل فوٹو
شہزادی ڈائنا، 1988 میں اسپین میں تعطیلات کے دوران اپنے چھوٹےبیٹے ہیری کو گود میں اٹھائےہوئے۔فائل فوٹو

پرنس ہیری کی یادداشت یا خود نوشت سوانح عمری کے عنوان، سرورق اور اشاعت کی تاریخ کا کا آخر کار اعلان کردیا گیا۔ پچھلے سال اس کتاب کے بارے میں اعلان ہونے کے بعد ،پوری دنیا میں بڑی بے چینی سے اس کی اشاعت انتظارکیا جارہا تھا

یہ سوانح عمری ، 10 جنوری کو منظر عام پر آ رہی ہے۔ کتاب کا ٹائیٹل "اسپیئر" ہے اور اشاعتی ادارے ، پینگوئن رینڈم ہاؤس کے مطابق یہ مکمل دیانتداری پر مبنی داستان ہے ،جس میں اندرونی واقعات،انکشا فات،خود احتسابی اور غم پر قابو پانے کی محبت کی لازوال طاقت کا تذکرہ ہے۔

جمعرات کو جاری ہونے والے ایک بیان میں، پینگوئن رینڈم ہاؤس نے ان لمحوں کو یاد کیا ہے ،جب 1997میں شہزادہ ہیری کی والدہ ڈیانا کی قیامت خیز موت ، اور اس کے بعد ان تصاویر نے دنیابھر کو ایک غم اور خوف میں مبتلا کر دیا تھا جن میں دکھ سے شکستہ دل ہیری کو بڑےبھائی کے ساتھ ، اپنی ماں کے تابوت کے پیچھے غمزدہ چلتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

ہیری اپنی والدہ کے تابوت کے پیچھے چلتے ہوئے۔ اے پی فوٹو
ہیری اپنی والدہ کے تابوت کے پیچھے چلتے ہوئے۔ اے پی فوٹو

بیان میں کہا گیا ہے کہ جب ویلز کی شہزادی ڈیانا، کو سپرد خاک کیا گیا تو اربوں لوگ حیران تھے کہ ان کے بیٹوں پر کیا گزر رہی ہوگی اور ان کے احساسات کیا ہوں گے - اور ماں کے بغیراب ان کی زندگی کیسے گزرے گی۔

ہیری کے لیے یہ ان کی اپنی کہانی ہے۔

یادداشت کا عنوان’Spare ‘ یعنی فالتو ہے جو بظاہر ایک اصطلاح “The heir and the spare,”کے حوالےسے رکھا گیا ہے، جو اکثر شاہی بہن بھائیوں کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ ہیری کے بھائی ولیم اب پرنس آف ویلز اور برطانوی تخت کے وارث ہیں۔

پیدائش کے وقت ہیری جانشینی کی صف میں ولیم کے بعد تھےلیکن وہ اب وہ اور پیچھے چلے گئے ہیں۔ ان کے والدشاہ چارلس نے گزشتہ ماہ ملکہ الزبتھ دوم کی موت کے بعد تخت سنبھالاہے۔

جولائی 2021 میں پہلی بار کتاب کا اعلان ہونے کے بعد سے ،شاہی خاندان کے بارے میں دلچسپی رکھنے والے اعام لوگ اس کتاب کے بارے میں ان گنت قیاس آرائیاں کر رہے ہیں اور اندازے لگا رہے ہیں۔

میگن اور ہیری
میگن اور ہیری

ڈیوک آف سسیکس ہیری اور ڈچس آف سسیکس ، میگن نے اس وقت دنیا کو ایک بڑی خبر دے کر دھماکہ کر دیا جب اوپرا ونفری کے ساتھ مارچ 2021 میں ایک انٹرویو میں ا نہوں اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ۔

جوڑے نے بتایا کہ امریکی نژاد میگن ،انگلینڈ میں اپنی نئی زندگی سے خوش نہیں تھیں۔ انہوں نے شاہی خاندان کے اندر موجود مبینہ نسل پرستی پر بات کی اور ہیری نے اس خوف کا اظہار کیا کہ اگر وہ اپنے آبائی ملک میں رہتے تو ان کی اہلیہ کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا

ہیری اور میگن ، 2020 میں شاہی فرائض سے دستبردارہو کر امریکہ چلے آئے ۔

ہیری نے ونفری کو بتایا کہ ان کے خاندان نے مالی امداد منقطع کر دی ہے اور انہوں نے اپنی والدہ کی طرف سے چھوڑی گئ رقم سے اپنی سیکیورٹی کی ادائیگی کی ۔ انہوں نے نیٹ فلکس پروڈکشن اور غیر منافع بخش آرچ ویل فاؤنڈیشن کے ساتھ معاہدوں کے تحت متعدد منصوبے شروع کئے ہیں۔

416 صفحات پر مشتمل یہ کتاب 16 زبانوں میں شائع کی جائے گی۔ ہیری ،جنہں پینگوئن رینڈم ہاؤس نے ،ایک شوہر، باپ، انسان دوست،سابق فوجی، ذہنی صحت کے وکیل اور ماہر ماحولیات" کے طور پربیان کیا ہے ، آڈیو بک خود د اپنی آواز میں ریکارڈ کریں گے۔کتاب کے سر ورق پر ، ہیری کے چہرے کا سنجیدہ کلوز اپ دکھایا گیا ہے۔

پینگوئن رینڈم ہاؤس کو دنیا بھر کے قارئین کے لیے پرنس ہیری کی انتہائی ذاتی اور جذباتی طور پر طاقتور کہانی شائع کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

ادارے کے سی ای او، مارکس ڈوہلے نے ایک بیان میں کہاکہ ہیری نے اپنے ذاتی صدمے سے بحالی کی کہانی بیان کی ہے اور محبت کی جس طاقت کی وہ بات کرتےہیں وہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثرکر ے گی اور حوصلہ دے گی۔

کاپی رائٹ 2022۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں. یہ مواد شائع، نشر، دوبارہ لکھا یا دوبارہ تقسیم نہیں کیا جا سکتا ہے۔

(اس کہانی کا مواد ایسوسی ایٹڈ پریس سے لیا گیا ہے)

XS
SM
MD
LG