کراچی —
پاکستان کی اہم سیاسی شخصیات ملک کے مختلف حلقوں سے انتخابات لڑرہی ہیں۔ کون سی شخصیت، کون سے حلقے سے انتخاب لڑ رہی ہے آیئے اس پر ذیل میں ایک تفصیلی نظر ڈالتے ہیں:
نواز شریف ، شہباز شریف
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے لحاظ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے قومی اسمبلی کی تین نشستوں این اے 120 سرگودھا، این اے 120 لاہور اور این اے 123 لاہور سے انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے این اے 128، این اے 129 لاہور اور این اے 71 میانوالی سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔
عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں این اے 71 میا نوالی، این اے 56 راولپنڈی، این اے ون پشاور، این اے 122 لاہور اور این اے 129 لاہورکے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
راجہ پرویز اشرف اور چوہدری نثار علی خان
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف این اے 51 راولپنڈی سے جبکہ قومی اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان راولپنڈی کے حلقے این اے 52 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
دیگر اہم شخصیات
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد این اے 55 راولپنڈی سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف بھی قومی اسمبلی کی تین نشستوں این اے 32 چترال، این اے 250 کراچی اور این اے 139 قصور سے قسمت آزما رہے ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے لاہور کی تین نشستوں این اے 120، این اے 122، این اے 126 اور این اے 149 ملتان سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ ان کے علاوہ شاہ محمود قریشی نے بھی این اے 148 ملتان اور این اے 228 عمر کوٹ سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی آبائی نشست این اے 207لاڑکانہ سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی این اے سات چار سدہ سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن این اے 25 ڈیرہ غازی خان سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ ان کے مدِمقابل پشتو فلموں کی مشہور ہیروئن مسرت شاہین ہوں گی۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء فاروق ستار این اے 249 کراچی سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان بھی کراچی کی نشست این اے 250 سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے۔
پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے رہنماء چوہدری پرویز الٰہی این اے 61 چکوال اور این اے 105 گجرات سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ گجرات میں ان کے مد ِمقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء چوہدری احمد مختار ہوں گے۔
جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ این اے 126 لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جاوید ہاشمی کے مد مقابل انتخابات میں حصہ لیں گے۔