امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے پاکستانی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکا نے عمران خان کی حکومت کے خاتمے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور نعرے بازی کی۔ منتظمین کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اداروں کے خلاف نعرے نہ لگائے جائیں۔ شرکا نے موجودہ حکومتی سیٹ اپ پر تنقید کرتے ہوئے اس پر لگے کرپشن کے الزامات کا ذکر کیا۔