واشنگٹن —
پیر کے روز امریکہ کی شمالی ساحلی پٹی پر واقع پورٹو ریکو زلزلے سے لرز اٹھا۔
ریکٹر سکیل پر اس زلزلے کی شدت 6.5 نوٹ کی گئی۔
امریکی ارضیاتی ادارے کے مطابق زلزلہ پیر کی صبح آیا اور زلزلے کا مرکز سین یون سے 96 کلومیٹر دور اور سمندر کی تہہ سے 28 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
زلزلے کے بعد کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے کہ چار سال قبل پورٹو ریکو کے پڑوسی ملک ہیٹی میں ہیبت ناک زلزلہ آیا تھا۔ ہیٹی کے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.0 تھی۔ ہیٹی میں آنے والے زلزلے کے باعث دو لاکھ سے زائد افراد موت کا شکار ہوئے تھے جبکہ 15 لاکھ سے زائد بے گھر ہو گئے تھے۔