رسائی کے لنکس

اوباما کی جمہوری استحکام کی حمایت اہم ہے،کائرہ


اوباما کی جمہوری استحکام کی حمایت اہم ہے،کائرہ
اوباما کی جمہوری استحکام کی حمایت اہم ہے،کائرہ

پینٹگان میں دونوں ملکوں کی فوجی قیادت کے درمیان وزیرستان آپریشن سمیت سکیورٹی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال ہوا، تمام تفصیلات نہیں بتائی جاسکتیں، امریکہ نے حمایت کی ہے مطالبات نہیں۔۔۔ وفاقی وزیر اطلا عات و نشریات کا وائس آف امریکہ سے انٹرویو

پاکستان کے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات قمر زماں کائرہ نے وائس آف امریکہ ریڈیو سے خصوصی انٹریو میں کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان سٹریٹجک مذاکرات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور مذاکرات کے دوران صدر اوباما سے پاکستانی وفد کی ملاقات اہمیت کی حامل ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں جمہوریت کے استحکام پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے طور پر پاکستان کے اندر اداروں کے استحکام پر کام کر رہی ہے خاص طور پر سیاسی اداروں کو بہتر بنانے پر تاہم ان حالات میں بھی جمہوری نظام کی امریکی حمایت اہمیت رکھتی ہے۔ یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ باقی دنیا بھی پاکستان کے لیے انہی خطوط پر سوچ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا پاکستان میں اداروں کے استحکام میں ایک کردار رہا ہے۔

قمر زمان کائرہ نے بتایا کہ پاکستان میں توانائی کے بحران کے حل کے لے مختلف آپشنز پر غور ہو رہا ہے لیکن انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کے ساتھ بھارت کی طرز پر غیرفوجی جوہری ٹیکنالوجی کا منصوبہ سٹریٹجک ڈائلاگ کے ایجنڈے پر نہیں ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے عوام کے عوام کے ساتھ رابطوں پر بھی بات ہوئی ہے اور امریکہ سال 2011 میں پاکستان کے 120 صحافیوں اور 80 افسروں کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے سکالرشپس دے گا۔

آڈیو سنیئے:

XS
SM
MD
LG