رسائی کے لنکس

قطر پہلی بار فٹ بال کا ایشین چیمپئن بن گیا


قطر کی فاتح فٹ بال ٹیم کا گروپ فوٹو
قطر کی فاتح فٹ بال ٹیم کا گروپ فوٹو

فٹ بال ورلڈ کپ 2022ء کے میزبان قطر نے جاپان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ایشین چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

جمعے کو ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل میچ میں قطر کے فارورڈ المعیز علی نے کھیل کے 12 ویں منٹ میں شاندار اوور ہیڈ کک پر اپنا نواں گول کرکے ایشیا کپ میں کسی بھی کھلاڑی کے زیادہ سے زیادہ گول کا ریکارڈ توڑا اور اپنی ٹیم کو ایک ۔ صفر کی برتری دلادی۔

کھیل کے 27 ویں منٹ میں عبدالعزیز حاتم نے 20 گز کے فاصلے سے طاقتور ہٹ لگا کر گیند گول میں پھینکی اور ٹیم کی برتری دُگنی کردی۔

قطر کی جانب سے تیسرا گول 83 ویں منٹ میں پنالٹی پر اکرم عفیف نے کیا۔

جاپان کی طرف سے واحد گول کو تاکومی مینامینو نے کھیل کے 69 ویں منٹ میں کیا۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل میں قطر نے میزبان متحدہ عرب امارات کو 0-4 سے مات دی تھی جب کہ جاپان نے ایران کے خلاف 0-3 سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل میچ میں جگہ بنائی تھی۔

قطر فٹ بال کی تاریخ میں پہلی بار فٹ بال کا ایشین چیمپئن بنا ہے۔ اس سے قبل تک وہ صرف کوارٹر فائنل تک ہی پہنچ سکا تھا۔

ادھر جاپان کی بات کریں تو جاپان کو ایشین کپ میں قطر کے ہاتھوں پہلی اور واحد شکست 30 سال پہلے ہوئی تھی۔

وائس آف امریکہ اردو کی سمارٹ فون ایپ ڈاون لوڈ کریں اور حاصل کریں تازہ ترین خبریں، ان پر تبصرے اور رپورٹیں اپنے موبائل فون پر۔

ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنکس پر کلک کریں۔

اینڈرائڈ فون کے لیے: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.voanews.voaur&hl=en

آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے: https://itunes.apple.com/us/app/%D9%88%DB%8C-%D8%A7%D9%88-%D8%A7%DB%92-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88/id1405181675

XS
SM
MD
LG