رسائی کے لنکس

ملکہ ٴبرطانیہ شمالی آئرلینڈ کےدورے پر


ملکہٴ برطانیہ کے طور پر تاج پوشی کی ساٹھویں برس کی تقریبات اور ساتھ ہی1998ء کے گُڈ فرائڈے پر ہونے والے سمجھوتے کے نتیجے میں بحالی امن کی یاد میں، برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دو روزہ دورے کے آغاز پر شمالی آئرلینڈ پہنچی ہیں۔

چھاسی برس کی ملکہ اور اُن کے شوہر شہزادہ فلپ منگل کے روز بندگاہ والے چھوٹے گاؤں اِنی سکیلن پہنچے۔ آمد پر اور شاہی سواری کے چھوٹی سڑکوں سےگزرتے ہوئے، اُن کا خیر مقدم برطانوی پرچم اٹھائےہوئے بیسیوں دیہاتیوں نے کیا۔

خرابی موسم کےباعث ملکہ کی آمد میں تاخیر ہوئی جس کے بعد اُن کا جہاز بیلفاسٹ میں اتارا گیا۔

برطانوی حکمرانی کے خلاف آئرش آرمی کی جانب سے عشروں تک جاری رہنے والی لڑائی کے دوران اِنی سکیلن مہلک نوعیت کی تشدد کی کارروائیوں کا گڑھ بنا رہا۔ 1987ء میں آئی آر اے کے ایک بم حملے میں سات افراد ہلاک ہوئے، ایسے میں جب برطانوی جنگ کے جانثاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک تقریب جاری تھی۔ یہ ایسا واقع تھا جس سے دنیا کو بیحد صدمہ ہوا اور جس کے بعد امن کے لیے سنجیدہ مذاکرات کے آغاز کی راہ ہموار ہوئی۔

بدھ کو ملکہ الزبتھ ایک دِن کابیلفاسٹ کا سفر کریں گی جہاں وہ مارٹن مک گوینس سے ملاقات کریں گی، جو آئی آر اے کے ایک سابق راہنما اور شمالی آئرلینڈ کے پہلے وزیر رہ چکے ہیں۔

سنہ 1952جب وہ برطانیہ کی ملکہ بنیں، تب سے یہ اُن کا شمالی آئرلینڈ کا بیسواں دورہ ہے۔

XS
SM
MD
LG