بالی ووڈ کے نہایت معتبر ایوارڈز ’انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی‘، یعنی’آئیفا ایوارڈز‘ کی رنگ و نور سے سجی تقریب اس مرتبہ امریکا میں منعقد ہونے والی ہے، جس کے لئے نہ صرف بالی وڈ میں ۔۔بلکہ امریکا میں بھی لوگوں میں بہت زیادہ دلچسپی پائی جاتی ہے۔
اس تقریب میں ہمیشہ کی طرح میوزک پرفارمنسز کو اہمیت حاصل رہے گی۔ اور جہاں میوزک پرفارمنس ہو وہاں ’سجدہ‘ ، ’تیری اور‘، ’اورے پیا‘، ’جیا دھڑک دھڑک‘ اور ’تیرے مست مست دو نین‘ کی طرح کے دیگر بہت سے دوسرے خوبصورت میگاہٹس گانوں کے تخلیق کار راحت فتح علی خان نہ ہوں۔ ایسا کیسے ہوسکتا ہے؟۔۔آئیفا کو چار چاند لگانے کے لئے ہی ’خان صاحب‘ کو امریکہ بلایا گیا ہے۔
چھبیس اپریل کو فلوریڈا میں ہونے والی آئیفا ایوارڈز کی تقریب سے پہلے ہی مختلف تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے۔ امریکا کے مختلف شہروں میں 11سے14مارچ تک آئیفا پروموشنل ٹور ہوا جس کے دوران بالی وڈ کی میگا اسٹار ودیا بالن نے نیویارک، ہیوسٹن، تامپا اور اورلینڈو میں شائقین کو آئیفا ایوارڈز کے بارے میں اور آئیفا جیتنے کے لئے مقابلے کی دوڑ میں شامل فلموں کے بارے میں بتایا۔
امریکا میں بالی وڈ فلموں کے دیوانوں کے لئے ’آئیفا ویک اینڈ‘ بھی23مارچ سے 26مارچ تک تامپا بے، فلوریڈا میں سجایا جا رہا ہے۔
فرحان اختر، آدیتی رائے حیدری، شرتی ہاسن، انکت تیواڑی اور بہت سے دوسرے بالی وڈ اسٹارز کی اسٹیج پرفارمنسز بھی آئیفا ایوارڈز کا حصہ ہوں گی۔
راحت فتح علی خان کے منیجر عامر حسن نے ’وائس آف امریکہ‘ کو اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ’آئیفا ایوارڈز میں امریکی شائقین کی دلچسپی بھی پورے عروج پر ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اب تک 18,000ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے ایوارڈز کے آرگنائزرز نے 25 اپریل کو آئیفا ٹیکنیکل ایوارڈز منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
شو کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل ایوارڈز کی شام مستی اور ہلے گلے سے بھرپور ہوگی جس میں میوزک، ڈانس اور بہت کچھ ہوگا۔ دی مڈفلوریڈا کریڈٹ یونین ایمفی تھیٹرز میں ہونے والے ایوارڈ فنکشن میں کرینہ کپور خان، سوناکشی سنہا، فرحان اختر، بپاشا باسو اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، جبکہ اس شام کو سروں سے سجائیں گے پریتم۔
شو کی میزبانی بالی وڈ کے نواب سیف علی خان ایکٹر کامیڈین ویر داس کے ساتھ مل کر انجام دیں گے۔