رسائی کے لنکس

ریال میڈرڈ نے چیمپیئنز لیگ جیت لی


رونالڈو (فائل فوٹو)
رونالڈو (فائل فوٹو)

ریال میڈرڈ کے شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے آخری پینلٹی کک پر گول کر کے اپنی ٹیم کو گیارہویں مرتبہ چیمپیئنز لیگ کا فاتح بنا دیا۔

اٹلی کے شہر میلان میں کھیلے گئے چیمپیئنز لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو شکست دے کر گیارہویں بار یہ فاتح کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

مقرر وقت میں میچ ایک، ایک گول سے برابر ہونے کی وجہ سے کھیل کے لیے اضافی وقت دیا گیا لیکن اس میں بھی فیصلہ نہ ہونے پر پینلٹی ککس کا مرحلہ آیا۔

ریال میڈرڈ کی طرف سے لوکس، گیرتھ اورمارسیلو نے پینلٹی ککس پر تین، گول کیے جب کہ ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی طرف سے گریزمین، ساؤل اور جابی نے بھی گول کر کے مقابلے کو مزید سنسی خیز بنا دیا۔

ریال کے کپتان راموس نے چوتھی پینلٹی کک پر گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جب کہ ایٹلیٹیکو کی طرف سے جوانفرین گول کرنے میں ناکام رہے اور ریال کی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔

ریال میڈرڈ کے شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے آخری پینلٹی کک پر گول کر کے اپنی ٹیم کو گیارہویں مرتبہ چیمپیئنز لیگ کا فاتح بنا دیا۔

ریال میڈرڈ کی فتح پر جشن منانے کے لیے اس کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور خوب ہلہ گلہ کیا۔

اس ٹیم کے کوچ بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی زیڈان ہیں۔

2014ء میں کھیلے گئے چیمپیئنز لیگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی ان ہی دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا تھا جو ریال میڈرڈ نے ایک کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا تھا۔

XS
SM
MD
LG