رسائی کے لنکس

علاقائی سربراہی کانفرنس کی طرف سے اسرائیلی حملے کی مذمت


ترکی کے صدر عبد اللہ گل نے کہا ہے کہ اسرائیل کےسواعلاقائی سربراہ اجلاس کےباقی تمام رُکن ممالک نے گذشتہ ہفتے غزہ امداد لے جانے والے بحری جہاز پر مہلک اسرائیلی کمانڈو حملے کی مذمت کی ہے۔

مسٹر گل نے کہا کہ استنبول میں ہونے والے ایشیائی علاقائی سربراہ اجلاس میں21ممالک کےنمائندوں نےاسرائیل کی کارروائیوں کی مخالفت میں گفتگو کی۔ نو افراد، جِن میں سے آٹھ ترکی کے شہری تھے، بحیرہٴ روم میں ہونے والے واقع میں ہلاک ہوئے۔

اسرائیل ، استنبول سربراہ اجلاس میں شریک ہونے والا بائیسواں ملک تھا، جِس نے امدادی قافلے پر کی جانے والی فوجی کارروائی پر مشترکہ مذمتی قرارداد کی مخالفت کی۔ مسٹر گل نے اِس بین الاقوامی اجتماع کے میزبان کے فرائض انجام دیے۔

اسرائیلی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اُس کے فوجیوں نے گذشتہ ہفتے علی الصبح مہلک طاقت استعمال کی جب غزہ امداد لے جانے والے بحری جہازوں پرسوار افراد کی طرف سے اُنھیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ اسرائیل کا استفسار ہے کہ ہلاک ہونے والے نو میں سے پانچ افرادکے مذہبی انتہا پسند گروپوں، بشمول حماس اور القاعدہ سے رابطے تھے۔

سرگرم کارکنوں کا قافلہ اسرائیلی ناکہ بندی توڑ کر غزہ جاکر براہِ راست امداد پہنچانا چاہتا تھا، جہاں حماس کی حکمرانی ہے۔

گذشتہ ہفتے کے چھاپے کے بعدترکی اور متعدد دیگرملک انفرادی طور پر اسرائیل کی مذمت کر چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG