رسائی کے لنکس

کراچی میں پولیس کو گشت بڑھانے کی ہدایت: رحمان ملک


وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے کراچی میں موجود پولیس اسٹیشنز کے تمام تھانیداروں کو اپنے متعلقہ علاقوں میں گشت بڑھانے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے کراچی میں موجود پولیس اسٹیشنز کے تمام تھانیداروں کو اپنے متعلقہ علاقوں میں گشت بڑھانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

رحمان ملک نے آئی جی سندھ پولیس کو ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ کراچی میں تعینات کئے گئے رینجرز اور پولیس اہلکار پبلک ٹرانسپورٹ اور مشتبہ افراد سمیت موٹرسائیکل پر موجود ڈبل سواروں پر بھی پر کڑی نظر رکھیں تاکہ دہشتگردی کے واقعے کو ناکام بنانے میں مدد ملے۔

آئی جی پولیس سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں علمائے کرام کی شہادت سے دہشت گردی کو مزید پھیلانے کی گھناؤنی سازش کی جارہی ہے۔

رحمان ملک نے اپنے گزشتہ بیان پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ کراچی میں دہشتگردی کا خطرہ موجود ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کی مخدوش صورتحال کے پیش ِنظر گزشہ روز وزیراعلی سندھ کی جانب سے سندھ بھر کے دیگر اضلاع کی پولیس نفری کراچی بلانے کا اعلان کیا گیاتھا۔
XS
SM
MD
LG