بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں ان دنوں یا تو سیکوئل فلموں کا دور ہے یا پھر ری میکنگ عروج پر ہے، ری میکنگ یعنی اپنے وقت کی سپرہٹ فلموں کونئے انداز سے دوبارہ بنانا۔ اب تک متعدد پرانی فلموں کی ری میکنگ ہوچکی ہے۔
امیتابھ بچن کی ہی دو فلموں” ڈان“ اور” اگنی پتھ“ جو بالترتیب سن 1978اور1990ء میں ریلیز ہوئی تھیں ان کی بھی ری میکنگ ہوچکی ہے۔ اب امتیابھ کی ایک اور سپرہٹ فلم ”زنجیر“کی ری میکنگ کی خبریں زوروں پر ہیں۔
یہ وہی فلم ہے جس نے امیتابھ بچن کی فنی زندگی میں وہ انقلاب برپا کیا کہ امیتابھ آج بھی فلمی پردے پر چھائے ہوئے ہیں۔ اسی فلم نے انہیں” اینگری ینگ مین“ کا خطاب بھی دلوایا اور انہیں کامیابی کے ایسے سفر پر روانہ کیا جو آج تک جاری ہے ۔ اس فلم کے بعد امیتابھ نے کبھی پیچھے مڑ کر بھی نہیں دیکھا۔ یہی وجہ ہے کہ اس فلم کو’ دوبارہ‘ بنایا جارہا ہے۔
ری میک فلم” شوٹ آوٴٹ ایٹ لوکھنڈوالا“ کے ڈائریکٹر اپورو لوکھیا بنائیں گے۔ ”زنجیرٹو“ کی شوٹنگ اسی سال اپریل میں شروع ہوگی۔ فلم میں امیتابھ بچن کاکردار جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار چرن جیوی کے بیٹے رام چرن تیجا نبھائیں گے۔
فلم ”زنجیر“سن 1973ء میں بنی تھی۔ اس فلم میں امیتابھ بچن کے علاوہ جیابہادری، اجیت اور پران نے نمایاں کردار اداکئے تھے۔