رسائی کے لنکس

گوئٹے مالا میں مٹی کا تودے گرنے سے درجنوں ہلاک، سیکڑوں لاپتا


گوئٹے مالا کے صدر الجیندرو مالڈونیڈو نے کہا کہ امریکہ اور کیوبا سمیت کئی ممالک نے امدادی کارروائیوں میں مدد کی پیش کش کی ہے۔

وسطی امریکہ کے ملک گوئٹے مالا کے دارالحکومت کے مضافات میں مٹی کا تودہ گرنے سے لاپتا ہونے والے سیکڑوں افراد کی تلاش کا کام اب بھی جاری ہے جب کہ حکام نے اس میں 56 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

درجنوں امدادی کارکنوں نے طلوع آفتاب کے وقت کدالوں اور بیلچوں کی مدد سے جمعرات کی رات پیش آنے والے واقعے کے بعد ملبے کو ہٹانے کا کام شروع کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاپتا ہونے والے افراد کی تعداد 350 ہو سکتی ہے اور ان کے خیال میں ہلاکتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے 125 مکانات تباہ ہو گئے۔

یہ حادثہ دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی سے 15 کلومٹر دور مشرق میں واقع ایک گاؤں میں پیش آیا۔

گوئٹے مالا کے صدر الجیندرو مالڈونیڈو نے کہا کہ امریکہ اور کیوبا سمیت کئی ممالک نے امدادی کارروائیوں میں مدد کی پیش کش کی ہے۔

XS
SM
MD
LG