رسائی کے لنکس

رچرڈ اولسن سبکدوش، کیری کی جانب سے اُن کی خدمات کی تعریف


فائل
فائل

امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان و پاکستان، رچرڈ اولسن نے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا ہے۔ وہ تین دہائیوں سے امریکی محکمہٴ خارجہ سے وابستہ اور اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔

محکمہ ٴخارجہ میں منعقدہ رٹائرمنٹ کی ایک باضابطہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر خارجہ جان کیری نے رچرڈ اولسن کی قابلِ قدر خدمات کو سراہا۔

کیری نے کہا کہ رچرڈ اولسن وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ اہل کار تھے جنھوں نے مشرق وسطیٰ، افریقہ اور حالیہ برسوں کے دوران افغانستان و پاکستان میں خدمات انجام دیں۔

اس سے قبل وہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں سفیر رہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ نمائندہ ٴخصوصی کے طور پر رچرڈ اولسن نے افغانستان اور پاکستان میں غیرمعمولی قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ’’اُنھوں نے گذشتہ 15 برس کے دوران افغانستان میں ہونے والی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، جس میں افغان قیادت والا مفاہمتی عمل شامل ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ اولسن نے پاکستان کے ساتھ مضبوط اور تعمیری تعلقات استوار کرنے کا عزم جاری رکھا، جسے اُنھوں نے، ’’اُن کی غیر متزلزل سفارتی خدمات‘‘ کی ایک قابل قدر مثال قرار دیا۔

اپنی 34 برس کی طویل سفارت کاری کے دوران، رچرڈ اولسن پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں سفیر رہے؛ جب کہ وہ کابل میں امریکی سفارت خانے میں ترقی اور معاشی امور کے سربراہ رابطہ کار رہے؛ جب کہ وہ میکسیکو، یوگنڈا، تیونس، سعودی عرب، ایتھیوپیا، عراق، نیٹو کے ساتھ ساتھ واشنگٹن میں کئی قائدانہ عہدوں پر فائز رہے۔

XS
SM
MD
LG