رسائی کے لنکس

خشوگی کی لاش حوالے کی جائے، حقوق انسانی کی تنظیم کا سعودی عرب سے مطالبہ


استنبول: سعودی قونصل خانہ
استنبول: سعودی قونصل خانہ

حقوق انسانی کی تنظیم، 'ایمنسٹی انٹرنیشنل' نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خشوگی کی میت ''فوری طور پر حوالے کی جائے'' تاکہ لاش کا طبی تجزیہ کیا جا سکے''۔

اطلاعات کے مطابق، خشوگی دو اکتوبر کو استنبول کے سعودی قونصل خانے کی عمارت کے اندر ہلاک ہوئے۔

سعودی عرب نے کہا ہے کہ اُن کی جانب سے کی گئی ابتدائی تفتیش کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ قونصل خانے کے اندر خشوگی جن لوگوں سے ملے اُن کے ساتھ لڑتے ہوئے فوت ہوئے۔

مشرق وسطیٰ کی سرگرمیوں سے متعلق ایمنسٹی کے سربراہ، سما حدید نے کہا ہے کہ واقعات کے بارے میں سعودی تفصیل قابل اعتبار نہیں ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے تفتیش ضروری ہے، تاکہ خشوگی کی ہلاکت سے متعلق واقعات کے بارے میں ''سعودی ملمع سازی'' کا پردہ چاک ہو سکے۔

حدید نے کہا کہ اس قسم کی دھوکہ دہی اس لیے کی جا سکتی ہے، تاکہ سعودی عرب کے بین الاقوامی کاروباری تعلقات محفوظ رہ سکیں۔

XS
SM
MD
LG