پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ میں بس اور ٹرک میں تصادم سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔
یہ حادثہ خوشاب روڈ پر نصیرآباد کے قریب پیش آیا۔
زخمیوں اور ہلاک ہونے والے افراد کو فوری طور قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
پاکستان میں ایسے حادثات کی عمومی وجوہات میں تیز رفتاری، سڑکوں کی خراب حالت، ڈرائیوروں کی غفلت اور خستہ حال گاڑیاں بتائی جاتی ہیں۔
ملک میں سڑک کے حادثات میں ہر سال ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
ملک کے بعض حصوں خصوصاً اہم شاہراہوں جس میں موٹر وے بھی شامل ہے وہاں ٹریفک پولیس کو فعال بنایا گیا ہے جس سے وہاں ٹریفک حادثات میں کچھ کمی آئی ہے۔
تاہم دیگر کئی شاہراہیں ایسی ہیں جہاں ٹریفک پولیس کو موثر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ قوانین پر عمل درآمد کروا کے مہلک حادثات سے بچا جا سکے۔