رسائی کے لنکس

روسی صدر پر مسٹر پوٹن کی حمایت سے ہچکچانے کا الزام


روسی صدر پر مسٹر پوٹن کی حمایت سے ہچکچانے کا الزام
روسی صدر پر مسٹر پوٹن کی حمایت سے ہچکچانے کا الزام

وزیر اعظم ولادی میر پوٹن کی صدارتی انتخابی مہم کے سربراہ نے روس کے صدر دیمتری میدویدیف پر الزام لگایا ہے کہ وہ مسٹر پوٹن کی صدارتی کی تاریخی تیسری مدت کی حمایت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

جمعے کے روز اخبار روزمامہ از وستیا میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں سٹینس لاف گوورکن نے ، جو ایک قانون ساز اور مشہور فلم ڈائریکٹر ہیں ہیں، الزام لگایا کہ مسٹر میدویدیف ، مسٹر پوٹن کی انتخابی مہم سے فاصلہ قائم کررہے ہیں۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ مسٹر میدویدیف کو اس شخص کی زیادہ مؤثر طورپر حمایت کرنی چاہیے جس نے انہیں صدارت کے لیے نامزد کیا تھا۔

وزیر اعظم کے ترجمان دیمتری پسکوف نے گوروکن کے بیان پر اپنے تبصرے میں کہا کہ سبکدوش ہونے والے صدر ، مسٹر پوٹن کو اس عہدے کے لیے نامزد کرکے ان کی غیر معمولی حمایت کرچکے ہیں۔

صدر میدویدیف اس نکتہ چینی کی ہدف بنے ہوئے ہیں کہ وہ مارچ کے صدراتی انتخاب میں مسٹر پوٹن کی فتح کو یقینی بنانے کے لیے محض ایک مدت پوری کرنے کے بعد اپناعہدہ چھوڑ رہے ہیں۔

وہ یہ کہہ چکے ہیں کہ مسٹر پوٹن زیادہ پسند یدہ ہیں اور یہ کہ سیاست میں ان دونوں کے نظریات ایک جیسے ہیں۔ چنانچہ ان کے پاس ایسا کوئی پہلو نہیں ہے جس کی بنیاد پر وہ مسٹر پوٹن کا انتخاب میں مقابلہ کریں ۔

دسمبر کے پارلیمانی انتخابات کے بعد سے ان الزامات کی بنا پر کہ الیکشن میں مسٹر پوٹن کی یونائیٹڈ رشیا پارٹی کے حق میں جعل سازی ہوئی تھی ،روس میں بڑے پیمانے کے احتجاجی مظاہرے ہوتے رہے ہیں ۔

XS
SM
MD
LG