رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

13:39 24.2.2022

عمران خان کی آج پوٹن سے ملاقات شیڈول: 'وزیرِ اعظم کے دورے کا وقت مناسب نہیں'

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعظم عمران خان روس کے دو روزہ دورے پر ماسکو میں موجود ہیں اور وہ جمعرات کو صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے۔

عمران خان اپنے پہلے دورہٴ روس کے دوران صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

خطے کے بدلتے حالات اور عالمی صورتِ حال میں وزیرِ اعظم عمران خان کے دور ۂ ماسکو کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

مبصرین کا ماننا ہے کہ یوکرین اور روس کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے دوران وزیرِِ اعظم عمران خان کے دورۂ ماسکو کا مغربی دنیا کو اچھا تاثر نہیں جائے گا۔

مزید پڑھیے

13:55 24.2.2022

روس کا مشرقی یوکرین کے دو علیحدگی پسند علاقوں کو آزاد ملک تسلیم کرنے کا اعلان

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے فیصلہ کیا ہے کہ مشرقی یوکرین میں واقع روسی زبان بولنے والے ڈونسک اور لہانسک کے دونوں علاقوں کوبطور آزاد ریاستیں تسلیم کیا جائے گا۔ اس اعلان کے نتیجے میں اس خوف میں مزید اضافہ ہوا ہے کہ پوٹن یوکرین پر حملہ کرنے والے ہیں۔

اپنے اعلان میں کریملن نے بتایا ہے کہ پیر کے دن پوٹن نے فرانس اور جرمنی کے سربراہان کو اپنے اس فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

سال 2014ء سے اب تک ڈونباس کے تنازعے پر روس کے حامی اور کیف کی افواج کے مابین لڑائی میں اب تک 14000افراد ہلاک ہوچکے ہیں، خندقوں سے کی جانے والی ان جھڑپوں کا آغاز روس نے کیا تھا، جس نے یوکرین کے کرائیمیا کے جزیرے کو ضم کردیا تھا۔

علیحدگی پسند اس بات کے خواہاں ہیں کہ وہ روس کے ساتھ دوستی کے معاہدوں پر دستخط کریں، اور انھیں ہتھیاروں کی امداد دی جائے تاکہ وہ اپنا تحفظ کر سکیں۔ بقول ان کے، یوکرین کی ملٹری ہمارے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیے

14:00 24.2.2022

امریکہ کی روس پہ اضافی پابندیاں لگانے کی تیاری

روس کی جانب سے مشرقی یوکرین کے علاقوں ڈونیسک اور لوہانسک کو آزاد علاقے تسلیم کرنے کے اعلان پر امریکہ ماسکو پہ اضافی پابندیاں لگانے کی تیاری کر رہا ہے۔ نئی پابندیوں کا اعلان منگل کے روز متوقع ہے۔ صدر بائیڈن نے مذکورہ علاقوں میں امریکی شہریوں کو سرمایہ کاری سے روکنے کے حکم نامے پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے پیر کو ایک بیان میں کہا تھا کہ روس کی جانب سے اس اقدام کی توقع کی جا رہی تھی اور اس پر فوری طور پر ردعمل دیا جائے گا۔

روسی صدر پوٹن کی جانب سے مشرقی یوکرین کے دو علاقوں کوآزاد تسلیم کرنے کے بعد مغربی ممالک کا خدشہ مزید گہرا ہو گیا ہے کہ پوٹن نے یوکرین پر حملے کا مصمم ارادہ بنا لیا ہے۔ امریکی انتظامیہ کے سینئیر عہدے دار کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے حملے کا بہت حد تک خطرہ ہے۔

مزید پڑھیے

14:13 24.2.2022

یوکرین میں کارروائیاں 'حملے کا آغاز' ہیں، بائیڈن کا روس پر پابندیوں کا اعلان

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے یوکرین میں روس کی کارروائیوں کو 'حملے کا آغاز' قرار دیتے ہوئے روس کے بینکوں اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے خلاف سخت مالی پابندیوں کا حکم دے دیا ہے۔

امریکہ کے اس فیصلے کے بعد روس اور مغرب کے درمیان مخاصمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جب کہ روس کےاراکینِ پارلیمان نے بھی صدر ولاد یمیر پوٹن کو اختیار دیا ہے کہ وہ اپنے ملک سے باہر فوجی طاقت کا استعمال کر سکتے ہیں۔

وائٹ ہاوس سے ایک بیان میں صدر جو بائیڈن نے صدر پوٹن کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا اور کہا کہ یوکرین پر روس کے حملے کا آغاز ہو چکا ہے۔

بائیڈن نے وعدہ کیا کہ اگر پوٹن مزید آگے بڑھتے ہیں تو مزید سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔امریکہ کے صدر نے یہ اقدام یورپی یونین کے 27 رہنماؤں کی تائید کے ساتھ اٹھایا جنہوں نے منگل کے روز روس کے عہدیداروں کو یوکرین سے متعلق اقدامات پر ہدف بنانے والی ابتدائی پابندیوں پر اتفاق کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG