رسائی کے لنکس

روس: دور مار بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجریہ


روس: دور مار بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجریہ
روس: دور مار بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجریہ

روس نے ایک جوہری آب دوز سے بیلسٹک میزائل کا ایک کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس سے قبل اس تجربے کی کئی کوششیں ناکام رہی تھیں۔

روس کی وزارت دفاع کے ترجمان آئیگور کوناشنکوف نے منگل کے روز کہا کہ زیر آب داغےجانے والا میزائل بولیوا کا یہ تازہ ترین تجربہ تمام معیاروں پر پورا اترا ہے۔

میزائل روس کےشمالی بحیرہ سفید سے داغا گیاتھا جو ساڑھے پانچ ہزار کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرنے کے بعد بحرالکاہل میں واقع کامچاتکا کے کورا ٹیسٹنگ علاقے میں اپنے ہدف پر کامیابی سے پہنچ گیا۔

فوجی عہدے داروں نے کہاہے کہ چار مزید کامیاب تجربات سے گذرنے کے بعد بولیوا کو روسی فوج کے نظام میں شامل کرلیا جائےگا۔

XS
SM
MD
LG