پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف میں قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون کانفرنس کے موقع پرالگ سے روس کے وزیر اعظم پوٹن سے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر دونوں سربراہوں نے اپنے ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہا ر کیا۔ پاکستان اب روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے اور مختلف شعبوں میں اپنے تعلقات کا دائرہ بڑھانے کے لیے کام کررہا ہے۔
ممتاز اسکالر اور تجزیہ کار پروفیسر حسن عسکری نے وائس آف امریکہ کے پروگرام جہاں رنگ میں میزبان قمر عباس جعفری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اس ضرورت کا احساس پایا جاتا ہے کہ خطے میں امن قائم ہو اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے ۔ انکا کہنا تھا۔۔۔