رسائی کے لنکس

پیوتن کا صدارتی نامزدگی قبول کرنے کا اعلان


پیوتن اور مدویدیف
پیوتن اور مدویدیف

نام لیے بغیر، اُنھوں نے بیرونی ممالک پر الزام لگایا کہ وہ اگلے ہفتے ہونے والے پارلیمانی انتخابات اور مارچ میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتائج پر اثرانداز ہونے کی غرض سے اُن کے مخالفین کو مالی مدد فراہم کررہے ہیں

روس کے صدرولادی میر پیوتن نےحکمراں پارٹی کی طرف سےصدارت کی نامزدگی کی پیشکش کو باضابطہ طور پر قبول کرتے ہوئے، اپنےایک خطاب میں اپنے سیاسی مخالفین کو مالی اعانت فراہم کرنے پرمغرب کو متنبہ کیا ہے۔

مسٹر پیوتن دو مرتبہ صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد 2008ء میں وزیر اعظم بنے تھے۔ اُنھوں نےاتوار کے دِن ماسکو میں اپنی یونائٹیڈ رشیا پارٹی کی کانگریس سےخطاب کیا ، جس کی کارروائی کو ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا۔

نام لیے بغیر اُنھوں نے بیرونی ممالک پرالزام لگایا کہ وہ اگلے ہفتےہونے والے پارلیمانی انتخابات اور مارچ کے صدارتی انتخاب کے نتائج پر اثرانداز ہونے کی غرض سے اُن کے مخالفین کو مالی مدد فراہم کررہے ہیں۔

مسٹر پیوتن نےستمبر میں باقاعدہ طور پراعلان کیا کہ وہ اگلے سال ہونے والےانتخاب میں صدارتی عہدہ دوبارہ حاصل کرلیں گے، جس کے بارے میں تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس کوشش میں وہ یقینی طور پر کامیاب ہوں گے۔ سمجھوتے کی رو سے، وہ موجودہ صدر دِمتری مدویدیف کو بطورِ وزیراعظم نامزد کریں گے۔

XS
SM
MD
LG