روس نے شام میں تقریباً دو سال سے جاری بحران ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بدھ کو وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں عرب سفاتکاروں سے ملاقات کے بعد کہا کہ نا تو شام کی حکومت اور نہ ہی باغیوں کی طر ف سے طاقت کے استعمال سے کوئی حل نکل سکتا ہے بلکہ ان کے بقول یہ دونوں کی تباہی کا راستہ ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تین بار شام کے مسئلے پر پیش کی گئی قراردادوں کو روس ویٹو کر چکا ہے۔ ان قراردادوں میں شام پر بغیر کسی بیرونی مداخلت کے لڑائی ختم کرنے پر زور دیا گیا تھا۔
روسی وزیرخارجہ کے اس بیان سے ایک روز قبل باغیوں نے دمشق میں صدر بشار الاسد کے محلات میں سے ایک پر مارٹر گولے فائر کیے گئے تھے۔ یہ پہلا ایسا حملہ تھا جس کی حکومتی عہدیداروں نے تصدیق کی تھی۔
سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ منگل کو شمالی شہر حلب میں کیے گئے میزائل حملے میں کم ازکم 31 افراد مارے گئے۔ برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق منگل کو شام کے مختلف علاقوں میں ہونے والی لڑائی میں تقریباً 140 افراد مارے گئے۔