رسائی کے لنکس

لخدربراہیمی اور روسی وزیر خارجہ کی ماسکو میں ملاقات


لخدر براہیمی اور روسی وزیر خارجہ ماسکو میں۔ 29 دسمیر 2012
لخدر براہیمی اور روسی وزیر خارجہ ماسکو میں۔ 29 دسمیر 2012

براہیمی نے خبردار کیا کہ اگر لڑائیوں کا دائرہ دارالحکومت دمشق تک پھیل گیاتو شام کا تنازعہ مزید بگڑ جائے گا۔

اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ امن ایلچی نے روسی وزیر خارجہ سے ماسکو میں ملاقات کی ہے تاکہ شام کے بحران کے حل کا کوئی راستہ نکالا جاسکے۔

لخدربراہیمی اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے درمیان یہ ملاقات ہفتے کے روز ماسکو میں ہوئی جہاں خصوصی ایلچی نے انہیں شام کے صدر بشارالاسد اور باغیوں کے ساتھ اپنے حالیہ مذاکرات سے آگاہ کیا۔

براہیمی نے کہا کہ شام کو سیاسی عمل یا جہنم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی عمل کے لیے دنیا کو ان تھک کوششیں کرنا ہوں گی۔

تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا دونوں سفارت کاروں کی شام میں 21 ماہ سے جاری تنازع کے حل کی راہ تلاش کرنے کے لیے ہونے والے اس اجلاس میں کوئی پیش رفت ہوئی ہے یا نہیں۔

براہیمی نے خبردار کیا کہ اگر لڑائیوں کا دائرہ دارالحکومت دمشق تک پھیل گیاتو شام کا تنازعہ مزید بگڑ جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورت میں پناہ گزینوں کا مسئلہ بھی بدترین شکل اختیار کرسکتا ہے۔
XS
SM
MD
LG