روس کے ایک جج نے ایک چھوٹے بینڈ کی تین خواتین گلوکاروں کو جن پر ایک گرجا گھر میں اپنے گانے میں صدر ولادی میر پوٹن پر کیچڑ اچھالنے اور تمسخر اڑانے کا الزام تھا، مجرم قرار دیتے ہوئے دوسال قید کی سزا سنائی ہے۔
بینڈ کی تینوں خواتین کو جب گھٹیا پن کے ساتھ تمسخر اڑانے کے جرم پر سزا سنائی گئی تو وہ مسکرائیں اور ہنسنے لگیں۔ خواتین کا کہناہے کہ شہر کے مرکزی گرجاگھر میں ان کی پرفارمنس کا مقصد آرتھوڈاکس چرچ اور حکومت کے درمیان مضبوط تعلق پر احتجاج کرناتھا۔
عدالت کے باہر خواتین کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والے سینکڑوں افراد میں سے پولیس نے کئی ایک کو گرفتار کرلیا، جن میں شطرنج کے سابق عالمی چیمپیئن گیری کاسپاروف سمیت کئی دوسرے اہم سرگرم کارکن شامل تھے۔
عدالت سے باہر لوگوں کے ایک اور گروپ نے سزا کے حق میں نعرے لگائے۔ ان کا کہناتھا کہ خواتین نے مذہبی اقدار کی بے حرمتی کی تھی۔
مسٹر پوٹن کے ناقدین کا کہناہے کہ یہ مقدمہ اپنے منحرفین کو برداشت نہ کرنے کی ایک مثال کا درجہ رکھتا ہے۔
جج کا کہنا تھا کہ خواتین کو مجرم قراردیے جانے کی وجہ اس نتیجے پر پہنچناتھا کہ خواتین کی نیت مذہی منافرت کو بھڑکانا تھا۔
مذکورہ تینوں خواتین نے فروری میں کرسٹ سیوئرکیتھڈرل میں داخل ہوکر پوٹن کے خلاف فی البدبہہ ایک گانا گایا تھا ، جو اس وقت صدراتی انتخاب لڑرہے تھے۔ انہیں مارچ میں حراست میں لے لیا گیاتھا اور تب وہ جیل میں ہیں۔