رسائی کے لنکس

روس اور ترکی میں، ادلیب میں خصوصی زون کے قیام اتفاق


فائل فوٹو
فائل فوٹو

روسی صدر ولادی میر پوٹن اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کے درمیان اس بارے میں اتفاق رائے ہو گیا ہے کہ وہ شام کے اہم شمالی صوبے ادلیب میں خانہ جنگی کے خاتمے میں مدد کے لیے ایک زون کی تشکیل سے متعلق کوششیں کریں گے۔

دونوں راہنماؤں نے انقرہ میں ادلیب میں ایک خصوصي زون کے قیام سے متعلق منصوبے پر بات چیت کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کی۔

ادلیب اس وقت جہادیوں کے کنٹرول میں ہے۔

روسی صدر ولادی میر پوٹن کا کہنا تھا کہ شام میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کی جانب بڑھتے ہوئے، اور شامیوں کو پر امن زندگی کی طرف واپس لاتے ہوئے خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے ساز گار حالات پیدا کیے جا چکے ہیں ۔ یہ پیش رفت صرف شام کے عوام کے لیے ہی نہیں، صرف خطے کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے انتہائی اہم ہے۔

اس معاہدے کو چھ سالہ پرانے تنازعے کے خاتمے کے لیے قیام امن کے آغاز کی جانب ایک اہم قدم سمجھا گیا ہے۔

لیکن تجزیہ کار وں کا کہنا ہے کہ انقرہ میں طے پانے والے معاہدے پر عمل کرنا لازمی نہیں ہے۔

XS
SM
MD
LG