رسائی کے لنکس

امریکی وزیر دفاع کا ماسکو کا دورہ


امریکی وزیر دفاع کا ماسکو کا دورہ
امریکی وزیر دفاع کا ماسکو کا دورہ

امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس منگل کو روسی راہنماؤں سے ملاقات کرنے والے ہیں ۔ توقع ہے کہ اس ملاقات میں لیبیا میں فوجی کارروائی پر بھی گفتگو ہوگی۔

ماسکو لیبیا پر نوفلائی زون قائم کرنے کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر تنقید کرچکاہے ، لیکن وہ اس اجلاس سے دور رہاتھا جس نے قرارداد اور اس پر عمل درآمد کے حق میں ووٹ دیاتھا۔

روس کے صدر دیمتری میدویدیف اور وزیر دفاع اناطولی سردیوکوف سےماسکو میں امریکی وزیر دفاع کی ملاقات طے ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور تکنیکی تعاون پر بھی بات ہوگی جن میں یورپ میں میزائلوں سے دفاع کے نظام کی تنصیب کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

روس یہ کہہ کر ان منصوبوں کی مخالفت کرچکاہے کہ مذکورہ نظام اس کی سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔

واشنگٹن کا کہناہے کہ ریڈار اسٹیشنوں اور میزائل روکنے والے آلات کی تنصیب سے یورپ کو ممکنہ ایرانی میزائلوں کے خطرے سے تحفظ ملے گا، اور وہ اس سلسلے میں ماسکو کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

گیٹس وزیر دفاع کی حیثیت سے روس کا اپنا آخری دورہ کررہے ہیں۔ سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جو سرد جنگ کے زمانے میں برسوں تک روس کے بارے میں خفیہ معلومات اکھٹی کرتے رہے ہیں، اس سال کے آخر میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG