روس کے ایک فوجی وفد نے افغان سرحد سے ملحقہ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ۔
پروگرام، جہاں رنگ، میں میزبان بہجت جیلانی سے بات کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے اس دورے کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔
دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیر سعد نذ یر نے کہا کہ علاقائی استحکام کے لئے روس کا کردار اہم ہے کیونکہ وہ پاکستان اور افغانستان کی صورت حال کو بخوبي سمجھتا ہے اور اس حوالے سے بہتر بات یہ ہے کہ امریکہ اسے مقابلے بازی اور تنازعه آرائی کے بجائے رابطہ کاری کے طور پر دیکھتا ہے۔
سیاسی تجزیہ کار نے اسے امریکہ بھارت تعلقات میں اضافے اور پاکستان امریکہ تعلقات میں عدم اعتماد ی کا نتیجہ قرار دیا جس کی وجہ سے پاکستان نے اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے چین اور روس کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی راہ اختیار کی۔
جبکہ امریکی پاکستانی تجزیہ کار نے روس اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دهشت گردی کے خلاف اپنے عزم اور کامیابیوں کا ثبو ت دینا چاہتا ہے کیونکہ اسے روس سے دفاعی ساز و سامان درکار ہے جبکہ روس داعش کے خلاف پاکستان کے تعاون کا خواہاں ہے۔ مزید تفصيل کے لئے یہ آڈیو سنیئے۔