لگتی تو ابھی کل کی ہی سی بات ہے لیکن حقیقت یہ ہے ’کہ دبنگ خان‘ کو بالی وڈ میں ’انٹری ‘ مارے پچیس سال مکمل ہو گئے ہیں۔ ویسے تو ان کی فلم نگری میں آمد ہوئی1987ء کی فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘میں ادا کئے گئے ان کے سپورٹنگ رول سے لیکن سلمان کو شہرت اور پہچان ملی باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ بنانے والی فلم’ ’میں نے پیار کیا ‘ ‘سے۔ اس فلم کا ایک گانا آج بھی سلمان خان کی پہچان ہے ۔۔۔کبوتر جا ۔۔جا۔۔جا۔۔“
”میں نے پیار کیا“ کے رومینٹک اینگری ینگ مین کے روپ میں سلمان خان لوگوں کو ایسے بھائے کہ پھر اسی امیج کو لے کر وہ کئی سپر ہٹ فلمیں دیتے چلے گئے جن میں 1990ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’باغی‘، 1991ء میں ”صنم بے وفا“ اور1991ء میں ہی ریلیز ہونے والی فلم’ ’پتھر کے پھول “‘ شامل ہیں۔
ایسا نہیں کہ سلمان کو سب کچھ پلیٹ میں رکھا ملا ہو۔ فلموں میں ہر نئے آنے والے اداکارکی طرح سلمان نے بھی اپنے کیرئیر میں کئی اتار چڑھاوٴ دیکھے لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی اور بالی وڈ میں اپنے آپ کو منوا کر ہی دم لیا۔
سلمان بالی وڈ کے ”پلے بوائے“ بھی کہلائے جاتے ہیں۔ سینما کے پردے پر رومینٹک کردار کرنے والے سلمان عام زندگی میں بھی خاصے ’دل پھینک‘ واقع ہو ئے ہیں ۔ پھر ان کی شخصیت اتنی پرکشش ہے کہ ہیروئنز سے لیکر کر عام لڑکیوں تک۔۔ سب ان کی دیوانی ہیں۔پھر چاہے وہ1980ء میں ’مس انڈیا‘ منتخب ہونے والی سنگیتا بجلانی ہوں ، سومی علی ہوں یا دنیا کی سب سے خوبصورت عورت ’ایشوریہ رائے ‘ یا کترینہ کیف ۔۔سلو میاں کے سحر سے کوئی اپنے آپ کو بچا نہیں پایا۔
چلبلے، کھلنڈرے اور ہر اچھی صورت کے عاشق سلمان خان کے آہنی جسم کے اند ر ایک حساس دل چھپا ہوا ہے اور وہ ہر ضرورت مند کی دل کھول کر مدد کرتے ہیں۔مستقل طور پر لوگوں کے کام آنے کے لئے سلمان نے اپنی ایک غیر سرکاری تنظیم ” بینگ ہیومن “ بھی بنارکھی ہے۔
سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار دبنگ خان اصل زندگی میں بھی ہیرو ہی ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب ہر سلیبرٹی کم سے کم ٹیکس ادا کرنے کے طریقے اور بہانے ڈھونڈتا ہے 47 سالہ سلمان بالی وڈ کے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے اداکار ہیں۔بھارتی خبر رساں ادارے ’پریس ٹرسٹ آف انڈیا‘ کے مطابق سلمان نے ستمبرتک کی سہ ماہی میں آٹھ کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔
سو کروڑ کلب میں شامل ہونے والی کئی میگا ہٹ فلمیں دینے والے سلمان کو غرور چھو کر بھی نہیں گزرا۔ بھارتی اخبار’ہندوستان ٹائمز‘سے بات چیت میں سلمان کاکہنا ہے کہ وہ سپر اسٹار بن کرپابندیوں میں جکڑی زندگی گزارنا نہیں چاہتے بلکہ ایک عام انسان کی طرح فیملی اور دوستوں کے ساتھ تھیٹر میں فلم دیکھنے ،کھانا کھانے ریسٹورنٹ میں جانا انہیں اچھا لگتا ہے