رسائی کے لنکس

سینڈی طوفان اعداد وشمار کے آئینے میں


موسمی پیش گوئی کرنے والے ایک مرکز پر سینڈی کا جائزہ لیا جارہا ہے
موسمی پیش گوئی کرنے والے ایک مرکز پر سینڈی کا جائزہ لیا جارہا ہے

طوفانی جھکڑوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار ماؤنٹ واشنگٹن اور نیو ہمپشائر پر رہی جو ایک سو چالیس (140) میل فی گھنٹہ تھی

سینڈی امریکہ کی تاریخ کے ہولناک سمندری طوفانوں میں سے ایک ثابت ہوا ہے جس نے مشرقی ساحل کے علاقوں کے باسیوں کی ایک بڑی تعداد کو مواصلات کے جدید نظام اور بجلی سے محروم کردیا۔

غرب الہند یا کریبین میں کم ازکم 70 افراد کو ہلاک کرنے کے بعد بحراوقیانوس میں جنم لینے والی اس قدرتی آفت نے امریکہ میں جو تباہی مچائی اس کی ابتدائی تفصیلات درج ذیل ہیں:
Superstorm Sandy
Superstorm Sandy

- طوفان کی جسامت ایک ہزار میل یا سولہ سو کلومیٹر طویل

- بلند ترین سمندری لہریں نیویارک کے قریب ریکارڈ کی گئیں جو تقریبا چودہ فٹ (13.88فٹ) تھیں

- طوفان سے متاثرہ امریکی ریاستوں کی تعداد کم از کم سترہ

- اموات کی تعداد اکیاون (51)

- جائیدادوں کے نقصانات کا تخمینہ بیس ارب ڈالر، کاروباری نقصانات دس ارب ڈالر

- طوفانی جھکڑوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار ماؤنٹ واشنگٹن اور نیو ہمپشائر پر رہی جو ایک سو چالیس (140) میل فی گھنٹہ تھی

- پچاسی (85) لاکھ سے زائد لوگ بجلی سے محروم

- اٹھارہ ہزار ایک سو (18100) سے زائد پروازیں منسوخ

- زیادہ سے زیادہ بارش ایسٹون، میری لینڈ میں بارہ اعشاریہ پچپن (12.55) انچ ریکارڈ کی گئی

- سب سے زیادہ برفباری، اٹھائیس (28) انچ، ریڈ ہاؤس، میری لینڈ میں ریکارڈ کی گئی
Sandy-27
Sandy-27

- چار سو (400) میل پر پھیلے ساحلی علاقوں سے لوگوں کومحفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا گیا
XS
SM
MD
LG