رسائی کے لنکس

سینڈی کے بارے میں وائٹ ہاؤس کی ہدایات


The White House in Washington, Oct. 29,2012, during the approach of Hurricane Sandy.
The White House in Washington, Oct. 29,2012, during the approach of Hurricane Sandy.

اِس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ ہنگامی حالات سے نبردآزما ہونے والے وفاقی ادارے کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ہدایات ممکنہ متاثرین کو بروقت موصول ہوں: اوباما

ایسے میں جب سمندری طوفان ’سینڈی‘ ملک کے مشرقی ساحل کےساتھ ٹکرانے والا ہے اور ساحلی علاقوں میں واقع آبادیاں محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہورہی ہیں، صدر اوباما نے زور دیا ہے کہ ایسے افراد طوفان کے بارے میں وفاقی، مقامی اور قبائلی حکام کی جانب سے جاری کردہ انتباہ پر دھیان دیں اور تیاری مکمل کرلیں۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی بریفنگ روم میں باتیں کرتے ہوئے، صدر نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ ہنگامی حالات سے نبردآزما ہونے والے وفاقی ادارے کی طرف سے جاری کی جانے والی تازہ ترین ہدایات ممکنہ متاثرین کو بروقت موصول ہوں۔

انھوں نے کہا کہ اگر آپ سمندری طوفان ’سینڈی‘ کے ممکنہ راستے میں آتے ہیں تو آپ پر لازم ہے کہ یہ ہدایات اُن لوگوں تک پہنچانے کا اہتمام کریں جو طوفان سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

مزید اطلاعات کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ FEMA.govویب سائٹ پر نظر ڈالی جائے۔

--مقامی حکام کی ہدایات پر چلیں: اگر انخلا کے لیے کہا جائے تو فوری عمل پیرا ہوں۔

آپ کو اپنے علاقے کی موسمیاتی پیش گوئی سے باخبر رہنا چاہیئے: اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ NOAA Weather Radio اور شدید ہوتے ہوئے موسم کے بارے میں اپ ڈیٹس اور انتباہ پر مبنی مقامی خبروں سے آگاہ رہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے کمپیوٹر پر weather.govیا پھر اپنے فون پر mobile.weather.govسنتے اور دیکھتے رہیں۔

--اپنے اِرد گرد پر نظر رکھیں: ممکنہ شدید بارشوں کے باعث کچھ علاقوں میں سیلاب آسکتا ہے۔ سیلاب زدہ علاقے میں گاڑی چلانا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

-- تمام تیاری مکمل کرلیں: اگر آپ ساحل سے بہت دور ہیں تو آپ کے پاس اب بھی وقت ہے کہ اپنی تیاریوں کو آخری شکل دے دیں۔

آپ کو چاہیئے کہ ویب سائٹ ready.govدیکھتے رہیں اور بجلی منقطع ہونے کے امکان کو مد نظر رکھیں، اورخوراک، پانی، ادویات اور دیگر نوعیت کی ہنگامی رسد کے اسٹاک کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔

اپنے ہمسائےکا خیال رکھیں: اِس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا پڑوسی بھی تیاری مکمل کر چکا ہے۔

شیلٹرز سے آگاہی: ضروری ہے کہ ریڈ کراس ہریکین اپلیکیشن
Redcross.ord/mobile-app/hurricane-app
ڈاؤن لوڈ کرلیں، redcross.org/find-help/shelterویب سائٹ دیکھ لیں یا پھراپنی مقامی میڈیا کی شاخ سے رابطے میں رہیں۔ ساتھ ہی، یہ بھی ضروری ہے کہ آپ اپنے آپ کو redcross.org/safeandwellپر رجسٹر کرالیں اور کسی ہنگامی صورتِ حال میں اُن سے رابطے میں رہیں۔

ساتھ ہی، فیما سمارٹ فون ایپلیکیشن fema.gov/smartphone-appڈاؤن لوڈ کریں، SHELTERاور اپنے زِپ کوڈ کو 43362 (4FEMA)کے ساتھ ٹیکسٹ کریں۔

اور،

--خون کا عطیہ دیں۔
XS
SM
MD
LG