رسائی کے لنکس

سعودی عرب: شہزادہ محمد بن نائف نائب ولی عہد مقرر


ولی عہد شہزادہ مقرن سعودی عرب کے بانی عبدالعزیز السعود کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں اور ایک عرصے سے یہ سوال گردش کر رہا تھا کہ ان کے بعد سلطنت کے تخت کا وارث کون ہو گا۔

سعودی عرب کے نئے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ وہ ملک کے نظام کو اپنے پیش رو کے تصور کے مطابق ہی چلائیں گے۔

شاہ عبداللہ جمعہ کو علی الصباح علالت کے باعث 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جس کے بعد ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے تخت سنھبالا۔

نئے بادشاہ نے اپنے بھتیجے اور ملک کے وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف کو نائب ولی عہد مقرر کیا ہے۔

ولی عہد شہزادہ مقرن سعودی عرب کے بانی عبدالعزیز السعود کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں اور ایک عرصے سے یہ سوال گردش کر رہا تھا کہ ان کے بعد سلطنت کے تخت کا وارث کون ہو گا۔

بادشاہ سلمان نے محمد نائف کو نائب ولی عہد مقرر کر کے اس متعلق ہونے والی قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا ہے۔

سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے نئے بادشاہ کا کہنا تھا کہ "ہم اللہ کی مدد سے اسی راستے پر چلیں گے جو مرحوم بادشاہ عبدالعزیز نے طے کیا تھا اور جس سے ملک نے ترقی کی۔"

انھوں نے اس موقع پر مسلمانوں اور عرب ممالک کو متحد رہنے پر زور دیتے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ اپنے ملک کو کسی بھی نقصان سے بچانے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

55 سالہ شہزادہ نائف کو نومبر 2012ء میں وزیرداخلہ مقرر کیا گیا جب کہ اس سے پہلے وہ سکیورٹی کے سربراہ رہے تھے۔

وہ سعودی شاہی خاندان کے تیسری نسل کے سب سے بااثر شہزادے تصور کیے جاتے ہیں۔

بعض شائع شدہ اطلاعات کے مطابق 2009ء میں القاعدہ نے شہزادہ نائف کو قتل کرنے کے ایک خودکش بمبار بھیجا تھا اور اس دہشت گرد تنظیم نے شہزادے کو اپنے مشکل ترین دشمنوں میں سے ایک قرار دیا۔

اس حملے میں شہزادہ نائف محفوظ رہے تھے۔

جمعہ کو جاری کیے گئے شاہی فرمان کے مطابق شہزادہ محمد بدستور ملک کے وزیر داخلہ رہیں گے۔

مغربی اور امریکی عہدیداروں اور میڈیا کے ساتھ اپنے مسلسل رابطوں اور سیکورٹی کے حوالے سے اپنے اہم کردار کے باوجود شہزادہ محمد کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں۔

سفارت کار اور سعودی تحزیہ کار اور ماہرین اس حوالے سے یقین سے نہیں کہ سکتے کہ سعودی سلطنت کو درپیش طویل المدتی معاملات کے متعلق ان کا کیا موقف ہو گا۔ سماجی تبدیلی اور نوجوان آبادی کو قدامت پسند روایات اور تیل پر انحصار کرنے والے معیشت کے ساتھ کس طرح آہنگ کریں گے۔

XS
SM
MD
LG