رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر میں اسکول کھل گئے، طلبا غیر حاضر


جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے حکام کو ہائر سیکنڈری اسکول جمعرات سے کھولنے کی ہدایت کی تھی
جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے حکام کو ہائر سیکنڈری اسکول جمعرات سے کھولنے کی ہدایت کی تھی

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ دو ماہ سے بند اسکول جمعرات سے دوبارہ کھل جائیں گے تاہم آج اسکول تو کھلے لیکن طلبا غیر حاضر تھے۔

بھارتی ویب سائٹ ‘اکنامک ٹائمز’ کے مطابق جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق بھارتی آئین کے آرٹیکل-370 کی منسوخی کے دو ماہ بعد اسکول کھلنے کے باوجود طلبا غیر حاضر تھے۔

پیر کے روز جموں و کشمیر انتظامیہ نے حکام کو ہائر سیکنڈری اسکول جمعرات تک کھولنے کی ہدایت کی تھی۔

خبر رساں ادارے ‘انڈو ایشین نیوز سروس’ نے کشمیر میں قائم سرکاری اسکولوں جیسے ایس پی ہائر سیکنڈری اسکول، بوائز ہائر سیکنڈری اسکول جواہر نگر اور گرلز ہائر سیکنڈری اسکول راج باغ کا دورہ کیا۔

اسکول کے ایک استاد نے بتایا کہ اسکول میں موجود 24 کلاس رومز ریزرو پولیس فورس کے استعمال میں ہیں۔ (فائل فوٹو)
اسکول کے ایک استاد نے بتایا کہ اسکول میں موجود 24 کلاس رومز ریزرو پولیس فورس کے استعمال میں ہیں۔ (فائل فوٹو)

آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق ان اسکولوں میں اسٹاف تو موجود تھا لیکن طلبا نہیں تھے۔

رپورٹ کے مطابق ایس پی ہائر سیکنڈری اسکول کو ریزرو پولیس فورس کے کیمپ میں تبدیل کیا گیا ہے۔

اسکول کے ایک استاد نے بتایا کہ اسکول میں موجود 24 کلاس رومز ریزرو پولیس فورس کے استعمال میں ہیں۔

بوائز ہائر سیکنڈری اسکول جواہر نگر میں 1100 سے زائد طلبا رجسٹرد ہیں تاہم ان میں سے کوئی بھی اسکول نہیں آیا تاہم اسٹاف موجود تھا۔

جمعرات کو اسکولوں میں اسٹاف تو موجود تھا۔ لیکن طلبا موجود نہیں تھے۔ (فائل فوٹو)
جمعرات کو اسکولوں میں اسٹاف تو موجود تھا۔ لیکن طلبا موجود نہیں تھے۔ (فائل فوٹو)

یاد رہے کہ جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے جب پچھلے ماہ اسکول کھلے تھے۔ تب بھی اسکولوں میں اسٹاف تو آیا تھا لیکن طلبا غیر حاضر تھے۔

بھارتی نشریاتی ادارے ‘انڈیا ٹوڈے’ کے مطابق ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے پیر کے روز ڈپٹی کمشنرز اور ڈائریکٹرز اسکول ایجوکیشن کو احکامات جاری کیے تھے کہ جمعرات تک تمام سرکاری و نجی اسکول کھلے جائیں۔

ڈویژنل کمشنر نے احکامات دیتے ہوئے کہا تھا کہ انتظامیہ یقینی بنائے کہ جتنا عرصہ اسکول بند رہے اس کی ٹیوشن فیس اور بسوں کے کرائے وصول نہ کیے جائیں۔

آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے وادی میں حالات کشیدہ ہیں اور تقریباً دو ماہ گزرنے کے باوجود وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کی سہولیات بند ہیں۔ (فائل فوٹو)
آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے وادی میں حالات کشیدہ ہیں اور تقریباً دو ماہ گزرنے کے باوجود وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کی سہولیات بند ہیں۔ (فائل فوٹو)

کشمیر انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق کالجز بھی 9 اکتوبر تک کھول دیے جائیں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پیر کو ہونے والی میٹنگ میں مطلع کیا گیا تھا کہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں تدریسی عمل جاری ہے جبکہ طلبا امتحانات میں بغیر کسی مشکل کے حصّہ لے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے پانچ اگست کو جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی آئینی حیثیت ختم کی تھی۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد وادی میں حالات کشیدہ ہیں جبکہ دو ماہ گزرنے کے باوجود وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کی سہولیات بند ہیں۔

وادی میں ہونے والے مظاہروں میں بھارت مخالف نعرے لگائے جاتے ہیں جبکہ مظاہرین کی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں متعدد کشمیری نشانہ بنتے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG