سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ نظام شمسی سے باہر زمین کے حجم اور اس کی ساخت سے ملتا جلتا سیارہ دریافت کیا ہے۔
سائنسی جریدے نیچر کے مطابق ماہرین فلکیات کی دو ٹیموں کی طرف سے زمین سے چار سو نوری سال کے فاصلے پر دریافت کیا جانے والے کیپلر۔78بی نامی سیارے کا قطر 9200 میل ہے اور یہ سورج سے تھوڑے چھوٹے ایک ستارے کے گرد گردش کرتا ہے۔
اس کی ساخت کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ چٹانوں اور فولاد پر مشتمل ہے۔ لیکن زمین سے اس کی مماثلت اس مرحلے پر ختم ہو جاتی ہے جب سائنسدانوں کے مطابق یہ اپنے ستارے کے گرد ساڑھے آٹھ گھنٹے میں ایک چکر مکمل کرتا ہے اور اس کی سطح پر درجہ حرارت دو ہزار سینٹی گریڈ ہے۔
کیپلر۔78بی کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کے نصف حصے پر اپنے ستارے کی روشنی رہتی ہے جب کہ ایک حصہ تقریباً مسلسل تاریکی میں ڈوبا رہتا ہے۔
سائنسدانوں نے اس سیارے کے مستقبل کے بارے میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا ستارہ اسے اپنی جانب کھینچ رہا ہے جس کی وجہ سے کیپلر 78بی اس ستارے میں گر کر ختم ہو جائے گا۔