رسائی کے لنکس

حلب کا محاصرہ ختم کرانے کے لیے باغیوں کی سرتوڑ کوشش


مبصرین کا کہنا ہے کہ تازہ ترین کارروائی کے دوران کم از کم 41 شہری ہلاک ہوئے۔

شام کے شہر حلب کے مغربی کناروں پر اتوار کے روز لڑائی نے شدت اختیار کر لی، جہاں روسی حمایت یافتہ سرکاری فوج میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے، باغیوں نے شہر کے پچھلے حصے پر وار کیا جس کے مشرقی نصف پر سرکاری کنٹرول ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ تازہ ترین کارروائی کے دوران کم از کم 41 شہری ہلاک ہوئے، جب کہ شام کی سرکاری تحویل میں کام کرنے والے خبررساں ادارے، 'صنعا' نے خبر دی ہے کہ سرکاری کنٹرول والے دو اضلاع میں 35 افراد کو ''زہریلی گیسوں'' کے باعث سانس لینے میں دشواری پیش آرہی ہے۔

صنعا کی رپورٹ میں گیس حملے کو اُن دہشت گرد تنظیموں کی کارستانی بتایا گیا ہے، جن کا واسطہ مبینہ طور پر ترکی اور سعودی عرب سے ہے۔ اپنی جانب سے باغیوں نے سرکاری افواج پر الزام لگایا ہے کہ اُس نے باغیوں کے زیر قبضہ ضلعے میں کلورین گیس بھرے کارتوس فائر کیے۔

حلب یونیورسٹی کے اسپتال کے سربراہ نے سرکاری ٹیلی ویژن پر بولتے ہوئے دھویں کی شناخت زہریلی کلورین گیس کے طور پر کی۔ گیس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی اطلاع نہیں ملی۔ صورت حال پر نگاہ رکھنے والے حقوق انسانی کے ادارے سے وابستہ مبصرین نے بتایا ہے کہ متاثرین میں سانس اکھڑنے کی علامات پائی جاتی ہیں۔

باغیوں اور مبصرین نے بتایا ہے کہ اتوار کے روز ہونے والی لڑائی مغربی ضلعے کے وسیع رقبے پر پھیلی عمارتی تنصیبات کے گرد و نواح میں جاری رہی۔ کامیاب ہونے کی صورت میں، باغی مغربی حلب کے سرکاری کنٹرول والے کئی کلومیٹر کے علاقے پر قابض ہو جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG